"سویٹزر لینڈ میں میناروں پر پابندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 9:
 
== دلائل ==
میناروں کی تعمیر کے خلاف تحریک چلانے والے اپنے نقطہ نظر کے حق میں یہ دلیل دیتے ہیں کہ وہ مساجد کی تعمیر کے خلاف نہیں بلکہ صرف میناروں کی تعمیر کے خلاف ہیں نیز ان کا کہنا ہے کہ مینار مساجد کا ضروری حصہ نہیں<ref>Kath.net, ''[http://www.kath.net/detail.php?id=16654 Pierre Bürcher, Weihbischof von Lausanne, Genf und Freiburg und Präsident der „Arbeitsgruppe Islam“ der Schweizer Bischofskonferenz] {{wayback|url=http://www.kath.net/detail.php?id=16654 |date=20070927234957 }}''، 3. Mai 2007.</ref> نیز یہ کہ مینار کے بغیر بھی مساجد تعمیر اور اسلام پر عمل کیا جا سکتا ہے <ref name="Bund, 2. Mai 2007">Der Bund, ''[https://web.archive.org/web/20070927014918/http://194.209.226.170/pdfarchiv/bund/2007/05/02/10109Schweiz20070502_1.pdf Im Wahljahr gegen Minarette]''، 2. Mai 2007 (pdf)۔</ref> اور قرآن نیز دوسری اسلامی مقد س کتب میں میناروں کی ضرورت کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ اسی طرح ان کا کہنا ہے کہ مینار دراصل اسلام کی مذہبی وسیاسی طاقت کا نشان ہیں اور اس لیے ان کی تعمیر کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ترکی کے وزیر اعظم کی ایک تقریر کا بھی حوالہ دیا جاتا ہے جس میں انہوں نے ایک نظم پڑھی تھی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ”مساجد ہماری بیرکس اور گنبد ہمارے ہیلمٹ اور مینار ہماری سنگینیں ہیں“۔ اس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ میناروں کی تعمیر صرف ایک سیاسی چیز ہے۔
 
اس کے مقابل پر سوئس مسلمانوں اور ان کے وکلاءکا کہنا ہے کہ 70 ہجری ہی سے مساجد کے ساتھ مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں اور 1500 سال سے یہ مساجد کا ایک ضروری حصہ بن چکے ہیں <ref name="Bund, 2. Mai 2007"/> ان کا سیاسی طاقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ دوسرے یہ کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ مساجد میں کیا چیز شامل ہے اور کیا نہیں یہ فیصلہ صرف مسلمان ہی خود کر سکتے ہیں۔ تیسرے یہ کہ مسلمان لمبے عرصہ سے یہاں رہ رہے ہیں اور ان کی آئندہ نسلیں بھی یہیں رہیں گی۔ اس لیے آزادی مذہب کے اصول کے مطابق ان کو یہاں اپنی خواہشات کے مطابق مساجد تعمیر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔