"سید ثاقب اکبر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 8:
| ویب سائٹ = {{URL|https://www.albasirah.com }}
}}
'''ثاقب اکبر'''، '''چیئرمین [[البصیرہ ٹرسٹ]]''' علمی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ علم و تحقیق کا میدان ہو ،محافل شعر و سخن ہوں یا اہم عالمی معاملات پر مذاکرے،ملکی مسائل پر رائے کا اظہار ہو یا سماجی خدمات،مذہبی علوم پر ریسرچ ہو یا اسکالرز اور طالبان علم کی راہنمائی کسی بھی شعبہ زندگی میں آپ کی خدمات اور کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔آپ نے تحصیل علم کے دوران ہی اپنے آپ کو ایک سماجی کارکن اور رہنما کے طور پر منوایا۔بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران میں ہی علمی دنیا میں آپ کے عمق نظر اور وسعت مطالعہ کا اعتراف کیا جانے لگا۔اسی دوران میں آپ نے محسوس کیا کہ عصر حاضر کے مفکرین اسلام کے افکار کو اہل وطن تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس احساس نے آپ کو ترجمے کی طرف راغب کیا۔اس کے ساتھ ساتھ آپ نے ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جس کا مقصد مختلف علمی امور پر تحقیق اور علمی مصادرو منابع کا ترجمہ اور اشاعت تھی۔ اس مقصد کے لئے آپ نے محققین اور مترجمین کی تربیت اور تیاری کے سلسلے کا بھی آغاز کیا۔ آپ کی سرگرمیوں کا ایک حصہ ادبی بھی ہے۔گاہے گاہے ادبی محافل میں آپ اپنی تمام تر تحقیقی اور سماجی مصروفیات کے باوجود شرکت کرتے ہیں۔ آپ خود بھی ایسی محافل کا اہتمام کرتے ہیں۔ قومی اخبارات میں آپ کے کالم '''<nowiki>''جہان دگرگوں''</nowiki>''' اور '''<nowiki>''در خیال''</nowiki>''' کے عنوان سے شائع ہوتے ہیں۔ '''دینی'''، '''سماجی'''، '''ملکی''' اور '''بین الاقوامی''' موضوعات پر آپ کے مضامین اور کالم متواتر شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ثاقب اکبر کی علمی خدمات علم دوست خواتین و حضرات کے لئے سرچشمہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے ریسرچ سکالرز آپ سے راہنمائی کے لئے رجوع کرتے رہتے ہیں۔ آپ تقریبا ۵۰ جلدوں پر مشتمل تالیفات اور تراجم کا سرمایہ دانش دوست حلقے کے سپرد کر چکے ہیں۔ آپ نے بیک وقت [[تفسیر قرآن|تفسیر]]، [[سیرت نبوی|سیرت]]، سوانح، [[علم کلام]]، عالم اسلام کے مسائل اور [[پاکستان]] کے مسائل جیسے موضوعات پر قلم اٹھایا۔ دنیائے شعر و ادب میں آپ کی خدمات اس پر مستزاد ہیں۔<ref>{{Cite web|url=http://albasirah.com/ur/index.php/about-us/%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%86%D8%B4%DB%8C%D9%86|title=البصیرہ|date=|accessdate=20-10-2020|website=البصیرہ|publisher=|last=|first=|archive-date=2020-10-21|archive-url=https://web.archive.org/web/20201021174417/http://www.albasirah.com/ur/index.php/about-us/%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%86%D8%B4%DB%8C%D9%86|url-status=dead}}</ref>
 
== '''خاندانی پس منظر و ابتدائی تعلیم''' ==
سطر 14:
 
== '''اخوت ریسرچ اکادمی''' ==
[[اخوت اکادمی]] کی بنیاد 1995 میں رکھی گئی ۔پاکستان میں موجود کئی اسکالرز اس علمی ادارے سے وابستہ رہے ۔اس اکادمی میں [[تفسیر قرآن|تفسیر]] قرآن،علوم [[حدیث]]، [[کلام جدید]]، [[فقہ]]، [[اصول فقہ]] اور [[فلسفہ]] جیسے بنیادی اسلامی علوم کے حوالے سے مختلف کام کیے گئے۔اسی طرح قومی و بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے سیمینارز کے لیے علمی، اخلاقی اور معلوماتی موضوعات پرتحقیقی مقالے لکھے گئے اور یہ سلسلہ ہنوز استقامت سے جاری ہے۔ اس اکیڈمی کے تحت کئی ایک تحقیقی مجلات کا اجرا کیا گیا جن میں [[ماہنامہ پیام]] اور [[سہ ماہی المیزان]] قابل ذکر ہیں۔ سہ ماہی المیزان کئی برس تک جاری رہا البتہ پیام کی اشاعت کا سلسلہ قائم ہے۔اس کا مقصد تشنگان علم کی تحقیقی پیاس کو بجھانا،اور معاشرے میں حقیقی اسلامی اقدار کا فروغ ہے۔پاکستان میں موجود گوناگوں مسائل کے حل کے لئے ایک مخلصانہ اور ذمہ دارانہ موقف کا اظہار بھی اس مجلے کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔اسی طرح پاکستان میں محقیقن اور مترجمین کی تربیت کے لئے باقاعدہ اداروں کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے آپ نے اخوت ریسرچ اکیڈمی میں باقاعدہ ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن سیکشن قائم کیا جہاں مترجمین اور محققین کی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ذمہ دارانہ صحافت کے شعبے میں بھی جناب ثاقب اکبر کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔وہ نہ فقط خود مختلف ملکی،بین الاقوامی،سیاسی اور سماجی موضوعات پرلکھتے ہیں بلکہ اس سلسلے میں انہوں نے تربیت کا ایک نظام بھی قائم کر رکھا ہے۔ان کے تربیت یافتہ دسیوں صحافی اس وقت عملی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ <ref>{{Cite web|url=http://albasirah.com/ur/index.php/about-us/%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%86%D8%B4%DB%8C%D9%86|title=صدر نشین|date=|accessdate=20-10-2020|website=البصیرہ|publisher=|last=|first=|archive-date=2020-10-21|archive-url=https://web.archive.org/web/20201021174417/http://www.albasirah.com/ur/index.php/about-us/%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%86%D8%B4%DB%8C%D9%86|url-status=dead}}</ref>
 
== '''البصیرہ ٹرسٹ''' ==