"ارطغرل غازی (سیریل)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 30:
 
== تاریخی پس منظر ==
زیر نظر ڈراما [[سلطنت عثمانیہ]] (موجودہ [[ترکی]]) کی اس شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی [[عثمان اول]] کے والد تھے۔ ان کا نام [[ارطغرل]] تھا اور انہيں [[غازی ارطغرل]] کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کا زمانہ 1230ء سے 1281ء تک کا تھا۔ اور یہ ایک [[خانہ بدوش]] قبیلہ '''قائی''' کے سردار تھے<ref>{{Cite web|url=https://www.urdurealfacts.com/blogs/reality-of-ertugrul-characters/|title=Urdu Real Facts|date=|accessdate=|website=|publisher=|last=|first=|archive-date=2020-06-20|archive-url=https://web.archive.org/web/20200620051220/https://www.urdurealfacts.com/blogs/reality-of-ertugrul-characters/|url-status=dead}}</ref>۔ ان کے والد سلیمان شاہ تھے۔ڈراما [[ارطغرل]] کے پانچ سیزن ہیں جس کی جملہ اقساط کی تعداد 157 ہے۔ ہر قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے۔ ارطغرل اپنی کہانی، اپنی تیاری اور اداکاری کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے۔ ڈراما ارطغرل ترکی کے خانہ بدوش قبیلے [[قائی]] کی کہانی ہے۔ جس کے مطابق قائی قبیلہ ایک جنگجو قبیلہ ہے جو ایک طرف موسموں کے نشانے پر ہے اور دوسری جانب منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر یہ عجیب داستان ہے کہ چرواہوں کا یہ خانہ بدوش قبیلہ جو جاڑے کے بے رحم موسم میں قحط سے بچنے کے لیے حلب کے امیر سے ایک زرخیز چراگاہ میں قیام پزیر ہونے کی اجازت مانگ رہا ہوتا ہے آگے چل کر ایک ایسی سلطنت کی بنیاد رکھ دیتا ہے جو آٹھ سو سال قائم رہتی ہے۔ ارطغرل قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا بیٹا ہے۔ وہ منگولوں سے بھی لڑتا ہے اور صلیبیوں سے بھی۔ وہ [[اوغوز ترک]] قبائل کو یوں ایک لڑی میں سمو دیتا ہے کہ پھر چرواہوں کے اس قبیلے کی ایک اپنی سلطنت ہوتی ہے اور ارطغرل کا بیٹا [[عثمان اول|عثمان]] اس [[سلطنت عثمانیہ]] کا پہلا بادشاہ ہوتا ہے۔
== کہانی ==