"جنگ الجزائر" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
0 مآخذ کو بحال کرکے 1 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5 |
||
سطر 28:
'''[[یورپین]]''' توسیع کے ابتدائی مراحل میں [[الجزائر|الجیریا]] کو تقریباً حادثاتی طور پر [[فتح]] کیا گیا تھا۔ 1830ء میں [[فرانسیسی]] حملے کا ماخذ [[الجزائر|الجیریا]] میں [[یہودی]] [[تاجر|تاجروں]] کے پاس موجود قرضوں کے معاملات میں پایا گیا جو انہیں 98-1793ء کے دوران [[فرانس]] کو [[اناج]] کی فراہمی کے لیے دیے گئیتھے۔ 1840ء میں [[گورنرجنرل]] بننے والے [[تومس بیجوڈ|بیجوڈ]] نے [[امیر القادر|القادر]] اور اس کے ساتھیوں کا پیچھا کیا جو اپنے ملک کو [[فرانس]] سے آزاد کروانا چاہتے تھے جنرل نے مکمل جنگ کا طریقہ کار اختیار کیا۔ ملک کو تباہ و بربا د کر دیا۔ گیا عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا یا انہیں گرفتار کرلیاگیا۔ [[امیر القا در]] نے 1847ء میں ہتھیار ڈال دیے۔
80-1879ء کے [[فساد|فسادات]] جانی و مالی نقصانات کا باعث بنے ہارے ہوئے علاقوں میں [[جبری ٹیکس]]، [[جرمانہ|جرمانوں]]، [[چندہ|چندوں]] اور [[زمین]] و [[جائداد]] کی [[ضبط|ضبطی]] نے عوام کے مصائب میں اضا فہ کیا۔ [[الجزائر|الجیریا]] میں [[یورپین|یورپی]] آبادی 1831ء میں تین ہزار دو سو اٹھائیس سے بڑھ کر 1870ء میں دو لاکھ بہتّر ہزار ہو گئی تھی۔ غیر ملکیوں نے 70-1830ء کے عرصے میں چار لاکھ اکیاسی ہزار [[ہیکٹر]] جبکہ 80-1871ء کے دوران چار لاکھ دو ہزار ہیکٹراراضی حاصل کی۔ [[الجزائر|الجیریا]] کی عوام نے 1881ء اور 1891ء کی [[بغاوت|بغاوتوں]] کے بعد خود کو مستحکم کرنا شروع کیا۔ [[دُنیا|علماء]] کی کوششوں کی بنا پر اسلام کی ازسرنو بحالی کی جزوی جدوجہد جاری تھی جنہوں نے 1930ء سے قرآنی اسکول کھولے اور عوام میں اپنے شاندار ماضی کے احساس کو برقرار رکھنے کے لیے بے چین تھے۔ 1927ء میں [[برسلز]] میں منعقد ہونے والی [[کانگریس]] میں میسالی ہا دجی نے آزا دی کا مطالبہ کیا۔[[الجزائر|الجیریا]] نے [[پہلی جنگ عظیم|پہلی]] اور [[دوسری جنگ عظیم]] کے دوران کافی سخت سال گزارے کیونکہ اسے اپنے غذائی ذخائر کا کثیر حصہ [[یورپ]] بھیجنا پڑتا تھا۔ 1954ء تک خونی فسادات کے باوجود [[یورپین|یورپیوں]] نے سیاسی طور پر کوئی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ قوم پرست رہنما [[بین بیلا]]، [[عیط احمد]] اور [[تخدیر|خدر]] 1952ء میں جیل سے فرار ہو گئے نومبر 1954ء میں Comite revolutionnaire d'unite et d'action نے کھلی جھڑپیں شروع کیں [[فرانسیسی]] حکومت نے انقلابیوں کو دبانے کے لیے اصل جنگ کا آغاز کر دیا۔ اس کے باوجود مارچ 1962ء میں آخری مذاکرات [[ایویان]] میں مکمل ہوئے جہاں ایک سیاسی اور معاشی معاہدے پر [[فرانسیسی]] حکومت اور [//en.wikipedia.org/wiki/Provisional_Government_of_the_Algerian_Republic GPRA] کے وفد نے دستخط کیے جس کے تحت [[الجزائر|الجیریا]] کو جون 1962ء میں آزادی دی گئی اور جولائی 1962ء میں [//en.wikipedia.org/wiki/Provisional_Government_of_the_Algerian_Republic GPRA] نے [[الجزائر|الجیریا]] میں حکومت سنبھالی۔<ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
|