بھرننگانام شری کرشنا سوامی مندر کے لیے بھی بہت مشہور ہے جو دریائے میناچل کے کنارے پر واقع ہے۔<ref>[{{Cite web |url=http://destinationindia.info/bharananganamtemple.html |title=Bharananganam Sree Krishna Swami Temple<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->] |access-date=2018-05-01 |archive-date=2018-10-22 |archive-url=https://web.archive.org/web/20181022083306/http://destinationindia.info/bharananganamtemple.html |url-status=dead }}</ref> یہ جنوبی کیرلا کے اہم مندروں میں سے ایک ہے۔ اس مندر کا مشرقی رخ بھرننگانم جنکشن سے 1.3 کلومیٹر دور ہے جو [[ایٹومانور]] - [[پونجار]] ریاستی شاہراہ پر ہے۔ آٹھ دن تک منایا جانے والا سالانہ جشن مَکَرَم بہت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوتا ہے۔ یہ جشن مکرا سنکرما کے دن مندر میں جھنڈا لہرانے کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور آٹھویں دن آراٹو (دیوی کا رسمی غسل) کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔ روزانہ رسومات کے علاوہ ''دیوی کو ہاتھی کی پیٹھ پر سوار کر جلوس نکالنا'' وغیرہ جیسے مختلف چھوٹی بڑی رسومات منعقد کی جاتی ہیں۔ دوسرے مندروں کی طرح یہاں آراٹو رات بھر چلنے والی ایک پرشکوہ تقریب ہے جس میں متعدد ہاتھیوں کے ساتھ جلوس نکالتا ہے اور اہم ٹولوں کے باجا بجانے والے پروگرام بھی ہوتے ہیں۔ سجایے گئے ہاتھیوں پر رنگین ریشمی چھتری لیے نکلنے والے جلوس ناظرین کے لیے ایک دلکش نظارہ ہے۔