"رسالہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5
سطر 2:
'''رسالہ''' {{دیگر نام|انگریزی=Periodical literature}}، جس کی جمع '''رسائل''' ہے، ان مطبوعات کا نام ہے جو وقفے وقفے سے بار بار چھپتے ہیں۔ ایسی مطبوعات عام طور سے ہر زبان میں چھپتی ہیں۔ یہ مطبوعات عمومی اور حالات حاضرہ پر مرکوز ہو سکتی ہیں یا پھر خاص حلقے کے لوگوں پر مرکوز ہو کر چھپ سکتی ہیں، جیسے کہ خواتین کے رسائل، جو خواتین کے حالات اور مسائل پر مبنی ہوتے ہیں، بچوں کے رسائل عمومًا بچوں کی رہنمائی، انہیں معلومات فراہمی اور اخلاق سازی پر مرکوز ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے مذہبی رسائل کسی مذہبی عقائد، امور زندگی میں مذہب کی رہنمائی اور مقدس کتابوں کے دروس پر مبنی ہوتے ہیں۔
 
کچھ رسائل خاص صنعت سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ مثلًا [[برطانیہ]] سے ایک رسالہ [[آٹو کار]] جاری ہوتا ہے وہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ اسی سے لائسنس حاصل کر کے [[بھارت]] [[آٹو کار انڈیا]] ہے جو بھارت میں یہی کام کرتا ہے اور یہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ <ref>{{Cite web |url=https://www.autocarindia.com/about.aspx |title=آرکائیو کاپی |access-date=2019-05-14 |archive-date=2019-03-30 |archive-url=https://web.archive.org/web/20190330114431/https://www.autocarindia.com/about.aspx |url-status=dead }}</ref> اسی طرح تیمار داری کے شعبے سے متعلق ایک رسالہ مشہور ہے، جس کا نام [[جان ہاپکنس نرسنگ میگزین]] ہے۔<ref>{{Cite web |url=https://www.feedspot.com/infiniterss.php?q=site:http%3A%2F%2Fmagazine.nursing.jhu.edu%2Ffeed |title=آرکائیو کاپی |access-date=2019-05-14 |archive-date=2017-01-31 |archive-url=https://web.archive.org/web/20170131105458/http://www.feedspot.com/infiniterss.php?q=site:http%3A%2F%2Fmagazine.nursing.jhu.edu%2Ffeed |url-status=dead }}</ref>
 
کچھ ادارے بھی اپنے رسائل نکالتے ہیں۔ مثلًا بھارت کے [[نوئیڈا]] علاقے میں موجود سینٹ جوزف اسکول ایک رسالہ نکالتا ہے جس کا عنوان ریڈیئنس ہے۔ <ref>{{Cite web |url=http://www.stjosephsgn.com/NewMagazine/maz2016-17/magazines2016-17.html |title=آرکائیو کاپی |access-date=2019-05-14 |archive-date=2019-05-14 |archive-url=https://web.archive.org/web/20190514185814/http://www.stjosephsgn.com/NewMagazine/maz2016-17/magazines2016-17.html |url-status=dead }}</ref> اسی طرح ادارہ جات کے بھی اپنے رسالے ہوا کرتے ہیں۔ بھارت میں [[ہندو]] [[قومیت]] کی علمبردار تنظیم [[آر ایس ایس]] کا رسالہ [[آرگنائزر (رسالہ)|آرگنائزر]] ہے<ref>https://www.organiser.org/</ref>، جسے ان کا ترجمان بھی سمجھا جاتا ہے۔