"فقہ البیوع" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ن
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
 
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.6
سطر 14:
|caption=
}}
'''''فقہ البیوع''''' پاکستانی [[دیوبندی مکتب فکر|دیوبندی]] عالم [[محمد تقی عثمانی]] کی لکھی ہوئی [[فقہ]] پر ایک کتاب۔ یہ کتاب خرید وفروخت کے احکام سے متعلق عربی زبان میں لکھی جانے والی اہم کتب میں سے ہے ۔ اس میں خرید و فروخت متعلق مسائل جدیدہ کا مذاہب اربعہ کی روشنی میں جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ کتاب دو جلدوں اور بارہ مباحث پر مشتمل ہے ۔ اس کے ١٢٥٨ صفحات ہیں ۔ جلد اول کی پانچ اور جلد دوم کی سات ابحاث ہیں ۔ مبحث اول کے دوابواب ہیں جن میں بیچ کی تعریف ، ارکان اور ایجاب و قبول سے متعلقہ احکام بیان کیے گئے ہیں ۔ دوابواب پر مشتمل مبحث ثانی متعاقدین کے احکام و مسائل کا احاطہ کیے ہوۓ ہے ۔ مبحث ثالث مبیع اور ثمن کے احکام سے متعلق ہے ۔ مبحث چہارم کے ٤ ابواب ہیں ۔ مبحث پنجم کے ٢ ابواب میں بیچ حال ، بیچ مؤجل ، بیچ سلم اور بیع استصناع کے احکام مذکور ہیں ۔ مبحث ششم میں مرابحہ ، تولیہ اور وضعیہ کے مسائل ٣ ابواب میں بیان کیے گئے ہیں ۔ مبحث ہفتم مقائضہ ، بیچ میں رہا اور بیچ صرف کی توضیح سے متعلق ہے ۔ مبحث ہشتم کے ٦ ابواب ہے جن میں بیچ میں خیار ، بیچ باطل ، فاسد ، موقوف اور مکروہ کے احکام مذکور ہیں ۔ مبحث نم بیع الحاضر للبادی ، تلقی الجلاب ، احتکار اور تسعیر کے مسائل کی توضیح سے متعلق ہے ۔ مبحث د ہم مال حرام ، گیار ہواں مبحث ایراد واستبر اد اور بارہواں مبحث اقالہ کے احکام پر مشتمل ہے ۔ کتاب کے آخر میں فہرست مصادر اور مصطلحات دی گئی ہے ۔ مجلد وخو بصورت سر ورق سے مزین یہ کتاب مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٦ھ میں شائع ہوئی ہے ۔<ref>{{cite journal|author1=ظل ھما|title=مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ|journal=راحت القلوب|date=جنوری۔ جون ٢٠١٩|volume=٣|issue=١|pages=٢١٠|url=https://iri.aiou.edu.pk/indexing/?p=44425|access-date=٢٤ جنوری ٢٠٢٢|trans-title=|archive-date=2021-01-28|archive-url=https://web.archive.org/web/20210128005722/https://iri.aiou.edu.pk/indexing/?p=44425|url-status=dead}}</ref>
 
== مزید دیکھیے ==