"بھارت میں ہجومی تشدد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.7
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.7
سطر 580:
تبریز انصاری کی عمر اس کی موت کے وقت 24 سال تھی۔ وہ کم عمری میں ہی اپنی ماں کے سائے سے محروم ہو گیا تھا۔ وہ اور اس کی بہن کی دیکھ ریکھ ان کا باپ مقصور انصاری کر رہا تھا۔ بعد میں مقصور نے ایک دوسری شادی ایک ایسی ہندو عورت سے کی تھی جس نے [[اسلام]] قبول کیا تھا۔ [[2005ء]] میں جب تبریز محض 10 سال کا تھا، اس کا باپ ایک جنگل میں اپنے چار ہندو دوست احباب کے ساتھ گیا۔ تاہم دو دن کے بعد مقصور کی لاش دستیاب ہوئی۔ پولیس میں ایک شکایت مقصور کے ساتھیوں کے خلاف درج کی گئی، مگر اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ سب بھی چھ مہینے بعد مردہ پائے گئے۔ عدم پیش رفت کے باعث اس معاملے کو پولیس نے ختم کر دیا۔ 10 سال کی عمر سے تبریز اپنے اور اپنی بہن کا خیال رکھ رہا تھا۔ وہ [[پونے]] میں جاکر ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا۔ اس کے قتل سے قریب ڈیڑھ ماہ پہلے اس کی شادی شائستہ پروین سے ہوئی۔ وہ اپنی اہلیہ کو لے کر پونے جانا چاہ رہا تھا، جس کے لیے 24 جون کا ریل ٹکٹ بھی بک کر چکا تھا۔ مگر اس سانحے کے بعد اس پورے منصوبے کو پورا نہیں کیا جا سکا۔ مقصور اور تبریز کی موتیں دو متواتر دہوں میں واقع ہوئی ہیں، جس سے گاؤں کے اس انصاری خاندان میں انسانی سانحے کے علاوہ معاشی تکالیف کا بھی دور شروع ہو گیا اور تبریز کی نوبیاہتا بیوہ بن گئی۔<ref>{{Cite web|url=https://www.firstpost.com/india/jharkhand-mob-lynching-victim-tabrez-ansari-died-merely-a-month-and-a-half-after-his-wedding-6872511.html|title=Jharkhand mob lynching: Victim Tabrez Ansari died merely a month and a half after his wedding|website=فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام}}</ref>
 
شائستہ پروین کو [[آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین]] کے وفد نے 50,000 روپیے بطور امداد حوالے کیے۔ ایک مقامی فعالیت پسند عمرو رضا خان خاندان کو 30,000 روپیوں کا تعاون کیا۔<ref>{{Cite web|url=https://www.firstpost.com/india/jharkhand-mob-lynching-aimim-gives-rs-50000-compensation-to-tabrez-ansaris-kin-appeals-narendra-modi-to-curb-such-incidents-6890111.html|title=Jharkhand mob lynching: AIMIM gives Rs 50,000 compensation to Tabrez Ansari's kin; appeals Narendra Modi to curb such incidents|website=فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام}}</ref> دہلی وقف بورڈ کے صدرنشین اور [[عام آدمی پارٹی]] کے قانون ساز امانت اللہ نے شائستہ کو 5 لاکھ روپیے کی امداد کی اور ملازمت کی پیش کش کی۔ [[بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی|سی پی آئی ایم]] نے مثاثرہ کے لیے 25 لاکھ روپیے کی امداد اور خاطیوں کے خلاف سخت کار روائی کا مطالبہ کیا تھا۔ <ref>{{Cite web|url=https://outlookindia.com/newsscroll/cpim-demands-rs-25-lakh-compensation-for-the-family-of-tabrez-ansari/1563300|title=CPI(M) demands Rs 25 lakh compensation for the family of Tabrez Ansari|website=آؤٹ لک انڈیا ڈاٹ کام|access-date=2019-09-16|archive-date=2019-08-31|archive-url=https://web.archive.org/web/20190831185726/https://www.outlookindia.com/newsscroll/cpim-demands-rs-25-lakh-compensation-for-the-family-of-tabrez-ansari/1563300|url-status=dead}}</ref> تاہم اس معاملے جھارکھنڈ کی حکومت نے دو لاکھ روپیے ہی کا معاوضہ جاری کیا۔<ref>{{Cite web|url=https://www.jagran.com/jharkhand/ranchi-jharkhand-government-gave-2-lakh-compensation-to-family-of-tabrez-ansari-victim-of-jharkhand-mob-lynching-case-19383401.html|title=झारखंड सरकार ने माना, Mob Lynching थी तबरेज अंसारी की मौत की वजह Ranchi News
|website=آؤٹ لک انڈیا ڈاٹ کام}}</ref> تاہم اس معاملے جھارکھنڈ کی حکومت نے دو لاکھ روپیے ہی کا معاوضہ جاری کیا۔<ref>{{Cite web|url=https://www.jagran.com/jharkhand/ranchi-jharkhand-government-gave-2-lakh-compensation-to-family-of-tabrez-ansari-victim-of-jharkhand-mob-lynching-case-19383401.html|title=झारखंड सरकार ने माना, Mob Lynching थी तबरेज अंसारी की मौत की वजह Ranchi News
|website= روزنامہ جاگرن کی ویب سائٹ}}</ref> یہ معاضہ بہت ہی حادثاتی اور غیر فطری موتوں کے وقت اعلان کردہ معاوضوں سے کافی کم ہے۔ مثلًا [[2016ء]] میں پڑوسی ریاست [[بہار (ریاست)|بہار]] کے وزیر اعلٰی [[نیتیش کمار]] نے زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لیے اس سے دگنا، یعنی چار لاکھ روپیے کے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔ <ref>{{Cite web|url=https://scroll.in/latest/814330/gopalganj-tragedy-victims-kin-to-get-rs-4-lakh-if-spurious-alcohol-claims-confirmed-nitish-kumar|title=Gopalganj tragedy victims' kin to get Rs 4 lakh if spurious alcohol claims confirmed: Nitish Kumar|website= اسکرول ڈاٹ اِن}}</ref>