"نہال چند لاہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.2
سطر 62:
’مذہبِ عشق‘ کے متعدد ایڈیشنوں کی اشاعت سے اس کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ سرابراہم گرسن نے لنگوئسٹک سروے آف انڈیا میں اس کے مختلف ایڈیشنوں کی طویل تفصیل دی ہے۔اس کی معنویت کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ اسے آر پی انڈرسن نے انگریزی میں ترجمہ کیا،جو ۱۸۵۱ء میں دہلی سے شایع ہوا۔اس سے قبل ٹی بی مینول نے بھی اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا جسے گارساں دتاسی نے۱۸۵۸ء میں پیرس سے شایع کیا۔ اس کی اہمیت اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ ۹/ستمبر۱۸۰۳ء میں کالج کونسل سے گل کرسٹ نے فورٹ ولیم کالج کے غیر ملازم مصنفین کی کتب پر انعام کی جو سفارش کی تھی،اس میں قصہ گل بکاؤلی(مذہبِ عشق) پر ۰۵۱روپے انعام کی تجویز پیش کی گئی تھے۔
 
فورٹ ولیم میں اردو نثر کے بیک وقت تین روپ—فارسی اور عربی مزاج،دوسرا خالص ہندی مزاج اور تیسرا ہندی، عربی،فارسی،مقامی زبانوں اور روز مرہ کے امتزاج سے مرتب کردہ نثر کو متحرک رکھنے کی کوشش۔مذہبِ عشق کو فورٹ ولیم کالج کے ’باغ و بہار‘ جیسا کامیاب بلکہ فائزالمرام نثر کی حیثیت سے تو نہیں دیکھا جاسکتا تاہم عوامی دلچسپی کے قصے اور کہانیوں کی راہ سے برطانوی اقتدار کی توسیع پسندانہ آڈیالوجی اوراس کے منشاکو بڑی حد تک پورا کرنے والی نثر کی حیثیت سے اسے ضروردیکھا جا سکتا ہے۔کولونیل مقاصد کے تحت فورٹ ولیم کالج میں ابھرنے والی اردو نثر نے فارسی کی حاکمیت (Establishment) اور رائج ثقافتی محور پر اصرار کرنے والے رویے سے ذہنی اور فکری انحراف کی راہ پیدا کی تو نہال چند لاہوری کے ’مذہبِ عشق‘ کو اس قافلے میں شامل ایک تواناآواز کی حیثیت سے ضرور یاد کیا جائے گا۔ <ref>اردو نثر کے دو سنگِ میل:نہال چند لاہوری اور مذہبِ عشق؛بین السطوری مکالمہ، تحریر امتیاز وحید، شعبۂ اردو، کلکتہ یونیورسٹی، https://www.worldurduassociation.com/2019/08/02/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%86%D8%AB%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D8%B3%D9%86%DA%AF%D9%90-%D9%85%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%81%D8%A7%D9%84-%DA%86%D9%86%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1%DB%8C/ {{wayback|url=https://www.worldurduassociation.com/2019/08/02/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%86%D8%AB%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D8%B3%D9%86%DA%AF%D9%90-%D9%85%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%81%D8%A7%D9%84-%DA%86%D9%86%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1%DB%8C/ |date=20220825124053 }}</ref>
==حوالہ جات==