اس طرح یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس کورونا وبا کے ملک گیر سطح پر پھیلنے اور معاشی تنگی پھیلانے کی مشکل گھڑی میں دیگر اہل وطن کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر سماجی اور عوامی خدمت میں حصہ لیا تھا اور اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑی جسے انکار کرنا بعید از حقیقت ہے۔
مشہور ریڈیو جاکی پاشا جو یوٹیوب پر ''آر جے پاشا آفیشیل'' کے نام سے ایک چینل چلاتے ہیں، ایک ویڈیو اپلوڈ کر کے بالی وڈ کے ایک مسلمان ادا کار اعجاز خان کی سماجی خدمات کو منظر عام پر لانے کا کام کیا۔ کورونا وائرس دور کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کے دور میں اس ادا کار نے کافی مالی اماداد کے ذریعے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی اور یہ سب اس نے راہ الٰہی میں کیا۔ اس نے اپنے بیٹے کے بینک کے میعادی کھانے تک تُڑوا دیے اور یہاں تک اپنی قیمتی موٹر سائیکل کو بیچ کر 20 لاکھ روپیے جمع کیے جو اس نے ''اللہ کے بندے'' کے نام رفاہی تنظیم کو دیے۔ پاشا کے مطابق مسلمان نام رکھنے والی فلمی شخصیات جیسے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان نے سڑکوں پر اتر کر لوگوں کی مدد کی اور یہ جذبہ عمومًا ان ہی کا خاصہ تھا جب کہ اکشے کمار جیسے لوگوں عوام کے آگے نہیں ملنے جلنے اور ان کے کام آنے کی کوشش نہیں کی۔ غیر مسلم سماجی خدمت گزار فلمی شخصیات کے طور پر سونو سود ہی ایک مستثنٰی شخصیت رہے جنہوں نے سڑکوں اور غریب عوام میں راست مدد کی کوشش کی۔ اس کے باوجود پاشا نے تاسف کا اظہار کیا کہ اتر پردیش کی [[یوگی آدتیہ ناتھ]] حکومت کے خلاف اعجاز خان کے جارحانہ رویے کی وجہ سے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اعجاز خان کو کو فرضی مقدمے میں قید کر دیا گیا ہے۔<ref>[https://www.youtube.com/watch?v=X2ibVXYdyT4 آر جے پاشا اعجاز خان کی تائید میں کھڑے ہوتے ہوئے]</ref> ''اسپاٹ نیوز'' کی اطلاع کے مطابق اعجاز خان کو [[31 مارچ]] 2021ء کو ممنوعہ ڈرگس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ اس کے پاس سے محض 4 سلیپنگ پِلز بر آمد ہوئے تھے۔<ref>[https://www.spotnews18.com/entertainment/ajaz-khan-arrested-in-drugs-case/{{Cite web |title=اعجاز خان ڈرگس معاملے میں گرفتار ہوا، کہا گیا ہے کہ صرف چار سلیپنگ پِلز بر آمد ہوئے] |url=https://www.spotnews18.com/entertainment/ajaz-khan-arrested-in-drugs-case/ |access-date=2021-11-12 |archive-date=2021-11-11 |archive-url=https://web.archive.org/web/20211111050951/https://www.spotnews18.com/entertainment/ajaz-khan-arrested-in-drugs-case/ |url-status=dead }}</ref> اسی طرح غریبوں کی کورونا وائرس وبا کے دور میں کافی مدد کرنے والے شاہ خان کے بیٹے آرین خان کو بھی ڈرگس کی روک تھام کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بورڈ نے کئی دنوں کے لیے 2021ء میں گرفتار کیا تھا، جس کے بارے میں ایک عینی شاہد وجئے پگارے نے بتایا کہ یہ سب ایک اعلٰی سطحی منصوبہ بندی کے تحت پھنسانے کی کوشش تھی۔<ref>[https://www.news18.com/news/india/aryan-khan-drugs-case-pre-planned-raid-shahrukhs-son-framed-witness-informs-mumbai-cops-4413914.html آرین خان ڈرگس معاملہ: منصوبہ بند چھاپا، شاہ رخ خان کے بیٹے کو پھنسایا گیا، گواہ نے ممبئی پولیس اہلکاروں کی اطلاع دی]</ref> اس طرح رفاہی کاموں سے منسلک مسلم مشاہیر کسی سرکاری اعزاز کے بجائے مشکل دور سے گزر چکے ہیں۔ اس کے بر عکس [[حکومت ہند]] نے [[کنگنا رناوت]] کو [[پدم شری]] اعزاز سے نواز چکی ہے جو مختلف سماجی گروہوں، اپنے ہم پیشہ اداکاروں اور کئی سماجی شخصیات کے خلاف زیبا بیانات جاری کر چکی ہیں۔ حد یہ کہ کنگنا نے اپنے اعزاز کے اعلان کے ساتھ ہی [[ونایک دامودر ساورکر]] کے کالا پانی جیل کی مخصوص اکائی میں پہنچ کر اس کو خراج عقیدت پیش کیا<ref>[https://www.indiatvnews.com/entertainment/celebrities/kangana-ranaut-pays-gratitude-veer-savarkar-visits-cell-in-kala-pani-port-blair-tejas-shoot-pics-742321 کنگنا رناوت نے ویر ساورکر سے تیجس کی شوٹنگ کے دوران اپنا اظہار تشکر پیش کیا]</ref> اور ساتھ اس اعزاز کے حصول کے وقت بھی [[تحریک خالصتان|خالصتانیوں]] اور [[جہاد]]یوں کے نام پر بالواسطہ سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف اپنی تقریر میں زہر اُگلا تھا۔ <ref>[https://www.thequint.com/neon/social-buzz/kangana-ranaut-hate-speech-padma-shri-criticised-online-khalistani-jihadi خالصتانیوں اور جہادیوں سے جنگ کی، کنگنا کا بیان، ٹویٹر کا رد عمل]</ref> یہ غور طلب ہے کورونا وائرس کے دور میں کنگنا کے متنازع بیانات سماجی میڈیا اور عوامی میڈیا چھائے ہوئے تھے مگر کسی سماجی خدمت یا مالی امداد کے معاملے میں کنگنا رناوت کا کوئی تذکرہ موجود نہیں ہے۔ اس طرح مبصرین کا یہ بھی تاثر ہے جدید بھارت میں حقیقی خدمت گزاروں کو سزا کی کاروائی سے گزرنا پڑا ہے جب کہ نفرت اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو قومی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔