"صلاح الدین ایوبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
Replacing Siege_of_Acre.jpg with File:Siege_of_Antioch,_France,_Lyon,_Municipal_Library,_Ms_828_f._033.jpg (by CommonsDelinker because: File renamed: Criterion 3 (obvious error) · The catalog
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 107:
[[حطین، طبریا|حطین]] کی فتح کے بعد صلاح الدین نے [[بیت المقدس]] کی طرف رخ کیا ایک ہفتہ تک خونریز جنگ کے بعد [[مسیحی|مسیحیوں]] نے ہتھیار ڈال دیے اور رحم کی درخواست کی۔ [[بیت المقدس]] پورے 88 سال بعد دوبارہ مسلمانوں کے قبضہ میں آیا اور تمام [[فلسطین]] سے مسیحی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ [[بیت المقدس]] کی فتح صلاح الدین ایوبی کا عظیم الشان کارنامہ تھا۔ اس نے [[مسجد اقصٰی]] میں داخل ہوکر [[نور الدین زنگی]] کا تیار کردہ منبر اپنے ہاتھ سے مسجد میں رکھا۔ اس طرح [[نور الدین زنگی]] کی خواہش اس کے ہاتھوں پوری ہوئی۔ صلاح الدین ایوبی وہ پہلے حکمران تھے جو دو مقدس مساجد کے نگہبان کہلائے گئے تھے۔
 
صلاح الدین نے [[بیت المقدس]] میں داخل ہوکر وہ مظالم نہیں کیے جو اس شہر پر قبضے کے وقت مسیحی افواج نے کیے تھے۔ صلاح الدین ایک مثالی فاتح کی حیثیت سے [[بیت المقدس]] میں داخل ہوا۔ اس نے زر فدیہ لے کر ہر [[مسیحی]] کو امان دے دی اور جو غریب فدیہ نہیں ادا کر سکے ان کے فدیے کی رقم صلاح الدین اور اس کے بھائی [[ملک عادل]] نے خود ادا کی۔<ref>{{Cite web|title=سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ فتح بیت المقدس تحریر: رانا محمد عامر خان|url=https://baaghitv.com/2021/09/13/sultan-salahuddin-ayubi-conquest-of-jerusalem/|website=Baaghi TV|access-date=2023-05-11|language=ur|archive-date=2023-05-11|archive-url=https://web.archive.org/web/20230511134438/https://baaghitv.com/2021/09/13/sultan-salahuddin-ayubi-conquest-of-jerusalem/|url-status=dead}}</ref>
[[بیت المقدس]] پر فتح کے ساتھ [[یروشلم]] کی وہ مسیحی حکومت بھی ختم ہو گئی جو [[فلسطین]] میں [[1099ء]] سے قائم تھی۔ اس کے بعد جلد ہی سارا [[فلسطین]] مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا۔<ref>{{Cite web|title=Saladin defeated the crusaders and re-took Jerusalem in 1187|url=https://www.lemauricien.com/le-mauricien/saladin-defeated-the-crusaders-and-re-took-jerusalem-in-1187/257993/|website=Le Mauricien|access-date=2023-05-11|language=fr-FR}}</ref>