"ہوبس اینڈ شا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 40:
| gross = <!--<ref name="BOM"/>-->
}}
'''''فاسٹ اینڈ فیوریس پریزینٹ: ہوبس اینڈ شا''''' (محض '''''ہوبس اینڈ شا''''' بھی لکھا جاتا ہے) 2019 کی امریکی ہالی ووڈ [[ہنگامہ خیز فلم|ایکشن فلم]] ہے۔ جس کے ہدایت کار ڈیوڈ لیچ اور مصنف کرس مورگن اور ڈریو پیئرس ہیں ، یہ فلم کرس مورگن کی لکھی ایک کہانی کی بنیاد پر ہے. یہ کہانی ''فاسٹ اینڈ فیوریس'' فرنچائز کی فلم سے الگ ہے جو مرکزی سیریز میں متعارف کرائے گئے کردار لیوک ہوبس اور ڈیکارڈ شا کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اداکار [[ڈوائن جانسن]] ہابس اور جیسن اسٹیتھم شا کا کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم میں ڈوائن جانسن، جیسن اسٹیتھم کے علاوہ [[ادریس ایلبا]] ، وینیسا کربی ، [[ہیلن میرین]] اور ر[[رومن رینز (ریسلر)|رومن رینز]] نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ۔ یہ فلم دو سابق دشمنوں لیوک ہوبس (ڈوائن جانسن) اور ڈیکارڈ شا (جیسن اسٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن برکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار [[ادریس ایلبا]] ادا کررہے ہیں۔ برکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، اس نے ایک ایسا وائرس چوری کرلیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔ <ref>{{حوالہ ویب |url=https://urdu.arynews.tv/hobbs-and-shaw-trailer-2/ | publisher= ہوبس اینڈ شا ٹریلر |title=آرکائیو کاپی |access-date=2019-07-31 |archive-date=2019-07-31 |archive-url=https://web.archive.org/web/20190731232222/https://urdu.arynews.tv/hobbs-and-shaw-trailer-2/ |url-status=dead }}</ref>
 
فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے اداکار اور پروڈیوسر وین ڈیزل نے سب سے پہلے 2015 میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر اسپن آفس (سیریز کے علاوہ فلم) زیر تکمیل ہے ، اور ''ہوبس اینڈ شا'' کا باضابطہ طور پر اعلان اکتوبر 2017 میں کیا گیا۔ لیچ کو اپریل 2018 میں بطور ہدایتکار چنا گیا۔ کربی اور ادریس ایلبا دونوں جولائی 2018ء میں کاسٹ میں شامل ہوئے ۔ فلم بندی ستمبر میں شروع ہوئی اور جنوری 2019 تک جاری رہی ، زیادہ تر شوٹنگ [[لندن]] اور [[گلاسگو]] میں ہوئی ہے۔ اس فلم کو یونیورسل پکچرز کی جانب سے 2 اگست 2019ء کو ریلیز کیا جائے گا۔[3]