حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← انھیں؛ تزئینی تبدیلیاں
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 26:
گنیش کی پوجا کے آغاز کے متعلق مختلف خیالات ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں بہت قدیم زمانہ میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ کوئی ایک پکش راکشش ان کے سب کاموں میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور دکھ دیتا ہے۔ اس لیے اس راکشش کی پوجا گنیش کی شکل میں شروع کردی گئی اور اس کا نام بگھنیشور رکھا گیا۔ اس کا تعلق شیو سے ماننے کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔ دنیا میں جس قدر پکش راکشش ہیں وہ سب شیو کے گروہ میں داخل ہو گئے اور شیو ان کے سردار ہو گئے۔ ان کے گروہ کے تمام افراد بذات خود تکلیف دہ اور مضرت رساں تھے لیکن اپنے سردار کی گوش مالی سے بھلے مانس بن جاتے تھے۔ یہ ممکن ہے کہ ان کے گروہ میں ایک پکش راکشش ایسا ہو جس کا سر ہاتھی کا ہو اور دھڑ [[انسان]] کا، لیکن ہندو مذہب کے اصولوں میں کثافت کے ساتھ لطافت بھی شامل رہتی ہے۔ اس نقطہ نظر سے پرانوں میں خارجی شکلوں کو خاص خاص علائم سمجھ کر اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
 
گنیش کو شیو اور پاربتی کا فرزند مانا گیا ہے اور یہ [[کائنات]] کے آغاز سے ہیں۔ چنانچہ گوسوامی تلسی داس نے لکھا ہے کہ خود شیو اور پاروتی نے اپنی شادی کے وقت گنیش کی پوجا کی تھی۔ گنیش کی پوجا گھر گھر ہوتی ہے۔ ہر ایک مبارک کام سے پہلے گنیش کی پوجا کی جاتی ہے۔<ref>{{Cite web | url=https://chopra.com/articles/ganesha-the-remover-of-obstacles | title=Ganesha: The Remover of Obstacles| date=31 May 2016| access-date=2019-10-18| archive-date=2019-10-31| archive-url=https://web.archive.org/web/20191031193717/https://chopra.com/articles/ganesha-the-remover-of-obstacles| url-status=dead}}</ref>
 
== نگار خانہ ==