دائرۃ المعارف

نظرثانی بتاریخ 17:36، 3 اگست 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: thumb|300px|دائرة المعارف، [[فارسی زبان میں]] '''دائرۃ المعارف'''، اُس قابلِ فہم خلاصہ کو ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

دائرۃ المعارف، اُس قابلِ فہم خلاصہ کو کہاجاتا ہے جس میں علم کی تمام شاخوں یا کسی ایک مخصوص شاخ پر معلومات دی گئی ہوں. یہ کئی موضوعات میں بٹی ہوتی ہے جس سے ہر موضوع ایک مضمون پر تفصیلاً معلومات فراہم کرتی ہے. موضوعات کو دائرۃ المعارف میں حروفِ تہجّی کی ترتیب میں لکھا ہوتا ہے. یہ ایک یا کئی جلدوں پر مشتمل ہوسکتی ہے، اِس کا اِنحصار اِس میں شامل معلومات پر ہوتا ہے.

دائرة المعارف، فارسی زبان میں

معنی

یہ اِصطلاح دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے: ‘‘دائرۃ’’ یعنی دائرہ اور ‘‘المعارف’’ یا ‘‘معارف’’ معرفت کی جمع ہے جو چیزوں کی واقفیت کو کہاجاتا ہے. یہ اِصطلاح عربی، فارسی اور اُردو میں زیرِ استعمال ہے. اِس کے علاوہ دو اَور عربی اِصطلاحات ‘‘موسوعہ‘‘ اور ‘‘قاموس العلم’’ بھی اِن تینوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں. فارسی میں اِسے ‘‘دانشنامہ’’ بھی کہاجاتا ہے جو کہ اُردو میں بھی کبھی کبھار دیکھنے کو ملتا ہے.