عالمی مقامیابی نظام

نظرثانی بتاریخ 12:06، 7 اگست 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {| align="left" |center|thumb|فنکار کا مدار میں جی.پی.ایس سیارچے کا تصوّر |- |[[Image:NAVSTAR GPS logo shi...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

عالمی مقام گیری نظام یا عالمی موقعیتی نظام (انگریزی: Global Positioning System) یا جی.پی.ایس (GPS) واحد مکمل فعلی عالمی سیارچی مقام شناسی نظام (GNSS) ہے. یہ نظام وسطی زمینی مدار کے سیارچوں کا ایک جُھرمٹ استعمال کرتا ہے جس میں 24 سے لے کر 32 تک سیارچے شامل ہیں، جو دُرست ریزموجی اِشارات کی ترسیل کرتی ہیں. اِن ریزموجی اِشارات کے ذریعے جی.پی.ایس گیرندہ اپنے مقام، رفتار، سمت اور وقت کا تعین کرتا ہے. یہ نظام ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے محکمۂ دفاع کی تخلیق ہے. اِس کا سرکاری نام نائیوسٹار-جی.پی.ایس (NAVSTAR-GPS) ہے. جی.پی.ایس سیارچوی جھرمٹ کا اہتمام ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے فضائیہ کی پچاسویں خلائی شاخ کرتی ہے.
اِس جیسے اور بھی کئی نظامات ہیں جیسے رُوس کا گلوناس، عنقریب آنے والا یورپی گلیلیو مقامگیری نظام، تجویز شدہ کمپاس مقام شناسی نظام اور بھارت کا بھارتی علاقائی سیارچی مقام شناسی نظام.

فنکار کا مدار میں جی.پی.ایس سیارچے کا تصوّر
ایک شہری جی.پی.ایس گیرندہ.