بیلسٹکس

نظرثانی بتاریخ 06:49، 27 جولائی 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''قذفیات''' (Ballistics) آلاتیات کا ایک علم جو مقذوفات (projectiles) خصوصاً گولیوں، ثقلی بم، [[پرتاب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

قذفیات (Ballistics) آلاتیات کا ایک علم جو مقذوفات (projectiles) خصوصاً گولیوں، ثقلی بم، پرتابہ جات اور اِن جیسے دوسری چیزوں کی پرواز، رَویّے اور اَثرات سے متعلق ہے، اور اِسی بناء پر اِسے قذیفیات بھی کہاجاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا علم یا فن ہے جس میں کوئی مطلوبہ کاکردگی حاصل کرنے کیلئے قذائف کی طرحبندی (designing) اور تسریع (accelerating) کی جاتی ہے۔

سلیس زبان میں اِسے توپ سے گولے داغنے کا سائنسی مطالعہ کہاجاسکتا ہے۔


اشتقاقیات

قذفیات عربی زبان کے مصدر لفظ قذف سے بنی اِصطلاح ہے جس کی ایک معنی پھینکنے کے ہوتے ہیں۔ قذفیات کو منجنیقیات بھی کہاجاتا ہے جو منجنیق (ballista) سے بنی اِصطلاح ہے[1] [2]۔ قذفیات سے متعلق اشیاء یا نتائج کو قذفی (Ballistic) یا قذیفی کہاجاتا ہے[3]۔ چند متعلقہ الفاظ درج ذیل ہیں:

  • قذیفہ (اسم) : Projectile
  • قذائف : Projectiles
  • مقذوف (صفت) : Projectile
  • مقذوفات : Projectiles
  • گولا / گولہ / گلولہ : Shell
  • گولہ باری : Shelling

نیز دیکھئے

حوالہ جات