"شہہ سوار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 12:
==== [[ٹیوٹونک شہہ سوار]] ====
یہ گروہ [[جرمنی]] میں 1190میں منظم ہوا اس کامقصد زائرین کی مددکرنے کے علاوہ شفاخانوں کی تعمیر و تنظیم بھی تھابعد میں یہ گرہ/درجہ خالص کیتھولک درجہ شمارہونےلگاتھا اس گروہ نے [[پروشیا]]میں ایک [[ٹیوٹونک راہبانہ ریاستی نظام]] کی داغ بیل ڈالی جو 1525تک قائم رہی۔
=== گھڑسواری کے اعتبار سے شہہ سواروں کی اقسام ===
 
{{details|گھڑسوارجوانمرد}}<br />
[[صلیبی جنگیں|محاربات صلیبی]] کے بعد عسکری اعتبار سے مربوط اور تربیت یافتہ ماہر شہہ سوار عوامی طور پر مثالی اور ہردلعزیزسمجھےجانےلگےتھےجس کااثر قرون وسطیٰ میں [[بادشاہ آرتھر]] سے منسوب تخلیق پانے والےادب میں بخوبی نظرآتاہے۔چودھویں اورپندھرویں صدی عیسوی کی عیسائی اشرافیہ میں شہہ سواری کی تربیت حاصل کرنا اور جنگی امورپر مہارت کلی حاصل کرناکاایک عام رواج تھا۔جبکہ عصرحاضر میں بھی کسی کی خاص عزت افزائی کیلئے یہ درجات مستعمل ہیں حتیٰ کہ لفظ درجہ/مقام اپنے اصلی معنی میں استعمال کیاجاتاہے۔عام طور پر گھڑسواری کے اعتبارسے درج ذیل اقسام برائے شہہ سواران پائی جاتی ہیں۔<br />
==== [[ولی جارج کے نام سے موسوم درجہ]] ====
اس درجے کابانی [[ہنگری(مجارستان)]] کابادشاہ [[چارلس اول]] تھا جس نے اس درجے کا اجراء1325/26عیسوی میں کیا۔
==== [[عیدتبشیرکے نام سے موسوم درجہ]]====
عید تبشیرکےنام سے موسوم درجہ جسے نہائت "معتبرترین عیدتبشیردرجہ" کہاجاتاہے۔اسے نواب اماڈیوس ششم نے1346میں جاری کیاتھا۔
==== [[موید نامی درجہ]] ====
اس درجے کابانی [[ایڈورڈ سوم|ایڈورڈسوم]] تھا جس نے اسکا 1348میں اجراءکیا۔
==== [[عنيف نامی درجہ]] ====
اس درجے کابانی [[سگس مونڈ]] نامی شہنشاہ روم تھا جس نے 1408میں اسکااجراءکیا۔
==== [[گوسفندکی اون سے منسوب وموسوم درجہ]] ====
اس درجے کا بانی [[فلپ جید(فلپ سوم)]] جو کہ برگنڈی کا نواب تھا ۔ اس کااجراء1430میں ہواتھا۔
====[[ولی میخائیل سے موسوم درجہ]] ====
اس درجے کی ابتداء1469میں [[فرانس]] کے بادشاہ [[لوئی یازدہم]] نے کی تھی۔
==== [[درجہءشوک]] ====
اس درجے کی ابتداء [[اسکاٹ لینڈ]] کے بادشاہ جیمس ہفتم نے 1687میں کی(جیمس ہفتم کو [[جیمس دوم|جیمس دوم شاہ]] [[انگلستان]] کے طور پر بھی جاناجاتاہے۔
==== [[درجہء فیل]] ====
اس درجے کو پہلے [[ڈنمارک]] کے بادشاہ [[کرسٹیان اول]] نے جاری کیا مگر بعد میں ڈنمارک کے بادشاہ [[کرسٹیان پنجم]] نے اسکے موجودہ خدوخال کیلئے اس میں ترامیم و تبدیلیاں کیں۔
====[[درجہء اغتسال]]====
ا س درجے کابانی مبانی جارج اول تھا اس نے اسکااجراء1725میں کیاتھا۔ شہہ سواروں کے درجہ میں شمولیت کیلئے خاص رسم برائے غسل طہورہ انجام دیناہوتی تھی۔اسی لئے اس درجے کانام درجہء اغتسال تھا۔
===اعزازی درجات برائے شہہ سواران ===
غیرمحتاطاندازےکیمطابق1560میں خاص امتیازاوروقارکی خاطر اعزازی خطابات، القابات و درجات برائے شہہ سواران غیرعسکری خدمتگاران سلطنت کو بھی عطاکئےجاتےتھے۔ ایسے اعزازی القابات/درجات/خطابات سولہویں اور سترھویں صدی عیسوی میں بہت مشہور تھے اور بعدمیں کافی سالوں تک کچھ ممالک میں یہ سلسلہ چلتارہا:<br />
*جیسا کہ [[برطانیہ|مملکت متحدہ]] میں (ملاحظہ فرمائیں [[برطانیہ میں رائج نظام برائے اعزازات والقابات]])،کچھ [[دولت مشترکہ ممالک]] میں اور [[آسٹریلیا]]میں
*کچھ یورپی ممالک جیسا کہ [[بیلجئیم]] اور [[نیدرلینڈ]] میں
*[[نشست رسول]] ملاحظہ فرمائیں [[پوپ کی جانب سے عطاءکردہ اعزازبرائے شہہ سواران]]<br />
دیگر مملکتوں اور جمہوریاؤں میں آج بھی یہ نظام برائے اعزازات رائج ہے تاہم عام طورپریہ اعزازات ایسے افرادکوعطاکئےجاتےہیں جنہوں غیرعسکری اقدامات سے معاشرے کی خدمت کی ہو۔جیسے کوئی موسیقار، گلوکار،مصنف، مہندس، ہنرمند وغیرہ۔
[[زمرہ:نبیل القاب]]