"ملر کا طریقہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
 
==تاریخ==
2600 سال پہلے دنیا میں سب سے پہلے [[ترکی]] کے علاقے [[لیڈیا]] میں سونے کے سکے استعمال کیئے گئے جس سے [[بارٹر سسٹم]] کی ضرورت کم ہوتی چلی گئی۔ ترکی کے دریاؤں میں [[الیکٹرم]] نامی سونے کی دھات کے ذرات ملتے تھے جس میں سونے کے ساتھ 20 سے 50 فیصد تک [[چاندی]] ملی ہوئی ہوتی تھی۔ لیکن مشکل یہ تھی کی الیکٹرم میں کہیں چاندی زیادہ ہوتی تھی اور کہیں کم۔ اس مشکل کا انہوں نے یہ حل نکالا کہ سونے اور چاندی کو پہلے خالص حالت میں لایا جائے اور بھر مطلوبہ تناسب میں ملا کر سکے بنائے جائیں۔ ایسے سکوں پر مہر اس بات کی ضمانت ہوتی تھی کہ یہ سونا مطلوبہ معیار اور وزن کا ہے۔ ان سکوں میں 55 فیصد سونا اور 45 فیصد چاندی ہوتی تھی۔ بعد میں بادشاہ Croesus (560-546 BC) نے خالص سونے اور خالص چاندی کے سکے جاری کیئے جو staters کہلاتے تھے۔<br />
سونے سے چاندی الگ کرنے کے لیئے لیڈیا والوں نے جو طریقہ دریافت کیا تھا وہ بھی [[کلورین]] گیس پر مشتمل تھا۔ مٹی کے ایک برتن میں الیکٹرم کا چورا اور نمک ملا کر 750 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرتے تھے۔ مٹی میں موجود [[لوہا]] نمک کے ساتھ کیمیائی تعامل کرکے [[فیرک کلورائیڈ]] اور کلورین گیس بناتا ہے۔ کلورین گیس چاندی کو [[سلور کلورائیڈ]] میں تبدیل کر دیتی تھی جو گیس بن کر اڑ جاتا تھا اور اس طرح پانچ دنوں تک مسلسل گرم کرنے کے بعد سونا خالص بن جاتا تھا۔
 
==مزید دیکھیئے==