"کالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: en:Kali is a good article; cosmetic changes
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
کالی (Kali) [[ہندومت|ہندو مت]] بالخصوص تانترک پیروکاروں کے نزدیک مقدس ہستی ہے۔ اکثر ہنود کالی ماں کو [[شیو|شو]] کے قہاری صفات کا نسوانی رخ بھی سمجھتے ہیں۔ [[بھارت]] کا مشرقی شہر [[کولکاتہ|کلکتہ]] (کولکتہ) کا نام کالی دیوی ہی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
 
* ( 1 ) اگنی کے شعلوں کے سات زبانوں میں اسے سات سرخ بہنوں کے لےے کنایتاً استعمال کیا جاتا ہے ۔
* ( 2 ) ایک دیوی جو شیو کی شکتی کا اظہار ہے ۔ اسے پاروتی ، اما ، اور بھوانی کے نام دیے جاتے ہیں ۔ سری نقطہ نظر سے یہ حق کے ارفع ترین اظہار کی
نمائندگی کرتی ہے جو مرتبہ میں ہندو مت کے پریم آتما سے برتر ہے ۔
* ( 3 ) کالی ابدیت کا نمائندہ بھی ہے ۔ اس اعتبار سے یہ حیات افزا بھی ہے اور حیات کش بھی ۔ اس حثیت میں اس کا مجسمہ چار بازؤں والی ایک عورت کا سا بنا ہوا ہے ، جس کی کنچلیاں ہیں اور یہ ہر چیز کو نکل جاتی ہے ۔ یہ پھندا ، تلوار اور کھوپڑی والا عصا تھامے ہوئی ہے ۔ شمشان گھاٹوں کے ساتھ وابستگی بھی اسی وجہ ہے ۔ خوف کی نوعیت سے آگہی کے باعث خوف کی حالت میں اس کی دھائی دیتے ہیں ۔
* کالی کا مقدس مندر کالی گھاٹ کلکتہ میں ہے ۔ اس مندر کی اہمیت سے وابستہ اسطورے کے مطابق مہادیو شیو) اپنی بیوی کی لاش اٹھائے سارے عالم میں گھوم رہا تھا کہ اسے تباہ کردے ۔ وشنو نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے چکر سے کالی کی لاش کے اکاون حصوں میں کاٹ دی ۔ یہ ٹکڑے جس جگہ گرے وہ جگہ متبرک بن گئی اور وہاں مندر بنا دیا گیا ۔
* غیر برہمن کالی کے درگا کے روپ کو تسلیم کرتے ہیں ۔ مثلاً بنگال میں درگاہ پوجا عام ہے ۔
*ترتیب معین انصاری
* ماخذ
* منو دھرم شاشتر Glossary (کشاف اصطلاحات) ترجمہ ارشد رازی
== بیرونی روابط ==
* [[بیرونی روابط برائے ہندو مت]]