"چاند کور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 26:
'''مہارانی چاند کور''' (Maharani Chand Kaur) مختصر مدت کے لیے [[سکھ سلطنت]] کی حکمران تھی۔ وہ مہاراجہ [[کھڑک سنگھ]] کی بیوی اور [[نو نہال سنگھ]] کی ماں تھی۔
 
تاریخی حوالہ جات کے مطابق5 نومبر 1840ء کومہاراجہ کھڑک سنگھ کا انتقال ہوا ۔اہالیان لاہور کو مہاراجہ کی موت کی خبر توپوں کے گولے داغ کر دی گئی ۔ رسوم ورواج کے مطابق اس کے بیٹے مہاراجہ نونہال سنگھ نے اس کی لاش کو چتا کو آگ لگائی۔مشہورلگائی۔مہاراجہ کی دو بیواؤں(کھیم کور ، ایشا رکور) اور سات کنیزوں نے ستی ہونے کا فیصلہ کیا ان خواتین کو چتا میں بٹھا کر کہاگیا کہ وہ مہاراجہ نونہال سنگھ کے لئے دعا کریں مگر انہوں نے کسی قسم کی کوئی دعا نہ کی ۔

مشہور سکھ مصنف ہربنس سنگھ نے اپنی کتاب Death of Prince Nau Nihal Singhمیں تحریرکیا ہے کہ ابھی کھڑک سنگھ کی لاش کو جلے ہوئے تھوڑاسا وقت ہوا تو مہاراجہ نونہال سنگھ نے امراء کے ہمراہ قلعہ کی واپسی کا قصد کیاوہ اپنے دوستوں اور رفقاء کے ہمراہ چل رہاتھا کہ روشنائی دروازہ کی پرانی اور بوسیدہ عمارت اس پر آن گری جس کے نیچے دب کر نونہال سنگھ اور ادھم سنگھ (گلاب سنگھ کا بیٹا) دونوں زخمی ہوگئے ۔ادھم سنگھ موقع پر ہلاک ہوگیا مگر نونہال سنگھ زندہ تھا وہ نیم بے ہوش تھا وزیر اعظم دھیان سنگھ نے پالکی کے ذریعے مہاراجہ کو قلعہ منتقل کیا حکیموں اور ویدوں نے اس کا سرتوڑ علاج کیا مگراہالیان لاہورنے تیسرےدن مہاراجہ کی موت کی خبر سنی۔
نونہال سنگھ کی موت کے بعد اس کی ماں چاند کورنے “ملکہ مقدس“کے لقب سے تخت لاہور سنبھالا
{{حوالہ جات}}