"بالشویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 17:
1910ء میں [[زار روس]] کے بڑھتے ہوئے ظالمانہ دباؤ کی وجہ سے بالشویک پارٹی کو ایک دفعہ متحد کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی۔ جنوری 1910ء میں لینن، بوگدانوف، ٹراٹسکی غرض کہ روسی کمیونسٹوں کے سبھی دھڑوں نے [[پیرس]] میں ایک مشترکہ اجلاس بلوایا گیا، جس میں باہم اختلافی معاملات پر تصفیہ کی کوشش کی گئی۔ تصفیے کے بعد کامنیف کو بالشویک پارٹی کی طرف سے ٹراٹسکی کے [[ویانا]] سے نکلنے والے میگزین "پراودا" کے مجلس ادارت میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن یہ اتحاد جلد ہی ٹوٹ گیا جب اسی سال کامنیف نے پراودا کی مجلس ادارت سے استعفی دے دیا۔
 
[[تصویر:Stalin-Lenin-Kalinin-1919.jpg|right|thumb|جوزف اسٹالن، ولادیمیر لینن اور میخائیل کالانن 19191919ء میں]]
1912ء میں بالشویکوں نے پارٹی میں موجود تمام اختلافی عناصر کو نکال باہر کر کے ایک خالص بالشویک پارٹی تشکیل دی اور خود کو ایک الگ اور خود اختیار پارٹی کے طور پر اعلان کر دیا۔ تاہم روس کی تمام انقلابی پارٹیوں میں سب سے زیادہ مزدور طبقے کے قریب یہی پارٹی رہی۔