"اصطلاحات علم تصوف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 15:
 
=== فقہ ===
متقدمین کی اصطلاح میں لفظ فقہ کو شریعت کا مترادف (ہم معنیٰ )سمجھا جاتا ہے۔ جیسا امام اعظم ابو حنیفہ (رحمۃ اللہ علیہ) سے فقہ کی تعریف ’’معرفت النفس ما لھا وما علیھا‘‘ منقول ہے یعنی نفس کے نفع و نقصان کی چیزوں کو پہچاننا پھر متاخرین کی اصطلاح میں شریعت کے صرف اس جز کا نام جو اعمال ظاہرہ سے متعلق ہیں فقہ ہو گیا۔<ref name="تزکیہ">[زبدۃ التصوف،شبیر احمد کاکا خیل،صفحہ19 تا 25، خانقاہ امدادیہ راولپنڈی]</ref>
 
=== تصوف ===
شریعت کا وہ جزو جو اعمال باطنہ سے متعلق ہے متاخرین کے نزدیک اس کا نام تصوف ہو گیا۔یہ وہ فن ہے جس کے ذریعے دل کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کے ذریعے دل کی صحت اور بیماری کا پتہ چلتا ہے اور بیمار دل کا علاج کیا جاتا ہے۔اسی کو حدیث شریف میں احسان کہا گیا اور قُرآن میں لفظ تقویٰ کا مفہوم اس کے قریب تر ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ تقویٰ تو دل کی ایک کیفیت کا نام ہے جو مقصود فی الاعمال ہیں اور تصوف اس کو بلکہ تمام اخلاق حمیدہ کی اصلاح کو حاصل کرنے کا اور اس کے اضداد سے بچنے کا علم و فن ہے۔<ref name="تزکیہ">[زبدۃ التصوف،شبیر احمد کاکا خیل،صفحہ19 تا 25، خانقاہ امدادیہ راولپنڈی]</ref>