"بحری میل" کے نسخوں کے درمیان فرق

92 بائٹ کا اضافہ ،  15 سال پہلے
م
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(Nautical Mile)
 
م
بحری میل لمبائی کی ایک اکائی ہے۔ یہ اکائی [[بین الاقوامی نظام اکائیات]] ‏‎(International ‎System of Units)‎‏ کا حصہ نہیں لیکن نظام اکائیات کے ساتھ‍ اس کے استعمال کو تسلیم کر ‏لیا گیا ہے۔ بحری میل کو بحری اور ہوائی سفر کے مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ‏عام طور پر پوری دنیا میں پانیوں کی حدود متعین کرنے کیلیے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں ‏میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بحری میل جغرافیائی میل سے تشکیل دیا گیا۔
 
== تعریف ==
 
بحری میل کی بین الاقوامی معیاری تعریف یہ ہے: 1 بحری میل = 1852 میٹر‏[[میٹر]]‏
 
== علامت اکائی ==
 
بحری میل کیلیے بین الاقوامی طور پر کوئی باقاعدہ معیاری علامت نہیں ہے۔ اس کی اکائی کے ‏طور پر عموما ‏NM، ‏nm‏ اور ‏nmi‏ کو مختلف علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے (یاد رہے کہ ‏nm‏ کو [[نینومیٹر]] یا 1000000000/1 میٹر کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے)۔
 
[[بین الاقوامی محکمۂ اوزان و اقدار]] (International Bureau of Weights and Measures) نے اپنے بین الاقوامی نظام اکائیات کے کتابچے میں بحری ‏میل کو نظام اکائیات کے ساتھ‍ بغیر علامت کے استعمال کیلیے حالیہ منظورشدہ اکائیات کے ‏جدول میں شامل کیا ہے اور ذیلی نوٹ میں تحریر کیا ہے، "جیسا کہ ابھی بین الاقوامی طور پر ‏کوئی متفقہ علامت نہیں ہے"۔
 
اگرچہ ‏nm‏ نینومیٹر کیلیے ایک باقاعدہ علامت ہے تاہم بحری میل اور نینومیٹر کے آپس میں ‏گڈمڈ ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، کیونکہ دونوں مقاصد کیلیے ‏nm‏ کو بالکل مختلف سیاق و ‏سباق میں استعمال کیا جاتا ہے اور 1 بحری میل 1852000000000 نینومیٹر کے برابر ہے۔ ‏ہوائی جہازوں کی فہرست میں ان کی پروازوں کی پہنچ ‏nm‏ (بحری میل) اور ‏km‏ (کلومیٹر) ‏دونوں میں دی جاتی ہے۔
 
بحری میل کیلیے بہت سی قومی اکائیاں مستعمل ہیںمثلاہیں مثلا [[فنش]] میں ‏mpk‏ ‏‏(‏meripeninkulma‏ یعنی سمندری میل)، [[جرمن]] میں ‏sm‏ (‏Seemeile‏ یعنی سمندری میل) ‏اور [[آئسلینڈک]] میں ‏M‏ (‏sjómíla‏ یعنی سمندری میل)۔ [[چین]] میں ‏n mile‏ علامت کے طور پر ‏مستعمل ہے اور جمع کیلیے ‏s‏ استعمال نہیں کیا جاتا۔‏
 
== دوسری اکائیات میں تبدلی‏ ==
ایک بحری میل مختلف اکائیات کی درج ذیل مقداروں کے برابر ہے:‏
*1.852 کلومیٹر (بالکل)‏
*1.150779 [[(قانونی) میل]]
*2025.372 گز‏[[گز]]‏
*6076.1155 [[فٹ‏]]
8,987

ترامیم