"سنگل (موسیقی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 14:
 
وائنل قرص کی معروف ترین قسم 45 یا 7 انچ کہلاتی ہے۔ یہ نام اس بالترتیب اس کی رفتار 45 چکر فی دقیقہ اور معیاری قطر 7 انچ (18 سم) سے لیے گئے ہیں۔
 
7 انچ 45 چکر فی دقیقہ کے ریکارڈ 1949 میں آر سی اے نے 78 چکر فی دقیقہ کی اقراص کے زیادہ دیرپا اور بہتر آواز والے متبادل کے طور پر متعارف کروائے تھے۔ 45 چکر فی دقیقہ کے اولین ریکارڈ یکصوتی تھے جن کی دونوں اطراف پر ریکارڈنگ کی جاتی تھی۔ 1960ء کی دہائی میں جب کثیر صوتی اقراص کی مقبول ہوئیں تو 1970ء کی دہائی کے آغاز تک تقریبا تمام 45 چکر فی دقیقہ کے ریکارڈ کثیر صوتی تیار کیے جانے لگے۔
 
گو کہ 7 انچ قطر کا معیار وائنل سنگلز کیلیے قائم رہا تاہم 1970ء کی دہائی میں ڈسکو کلبوں میں ڈی جیز کے استعمال کیلیے 12 انچ قطر کے سنگلز متعارف کروائے گئے۔ ان سنگلز پر زیادہ جگہ ہونے کے باعث ان پر ڈانس موسیقی کے زیادہ طوالت والے مکس محفوظ کیے جاتے تھے۔ علاوہ ازیں، ان کی وسیع تر سطح کے باعث ان 12 انچھ کی اقراص پر جھریاں زیادہ چوڑی اور ان میں زیادہ فاصلہ ہوتا تھا جس کے باعث یہ سنگلز دیرپا ہوتے تھے اور بدیر گھستے تھے۔ 12 انچھ کے سنگلز اب بھی ڈانس موسیقی کیلیے معیار تصور کیے جاتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔
 
[[زمرہ:اصطلاحات موسیقی]]