"راس امید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: el:Ακρωτήριο της Καλής Ελπίδος; cosmetic changes
سطر 2:
'''راس امید''' ([[انگریزی]]: Cape of Good Hope [[افریقان]]: Kaap die Goeie Hoop) [[جنوبی افریقہ]] کے ساحلوں پر واقع ایک [[راس]] ہے۔ عام طور پر اسے [[افریقہ]] کا جنوبی سرا مانا جاتا ہے لیکن افریقہ کا جنوبی سرا دراصل یہاں سے 150 [[کلومیٹر]] (90 [[میل]]) جنوب مشرق میں واقع [[راس اگولاس]] ہے۔ [[واسکوڈے گاما]] نے [[1498ء]] میں افریقہ کے گرد گھوم کر [[ہندوستان]] اور [[مشرق بعید]] کا نیا راستہ دریافت کیا تھا جس کے بعد دونوں علاقے یورپی قابض قوتوں کی نو آبادیاں بن گئے۔
راس امید کی اصطلاح اتحاد جنوبی افریقہ کے قیام سے قبل [[1652ء]] میں [[جزیرہ نما کیپ]] کے گرد قائم کی گئی کیپ کالونی کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے [[1910ء]] میں یہ پورا علاقہ صوبہ کیپ کا حصہ بنا دیا گیا۔
راس امید جزیرہ نما کیپ کا جنوب مغربی کونا ہے۔ جنوبی افریقہ کا معروف شہر [[کیپ ٹاؤن]] راس امید سے 30 کلومیٹر شمال میں جزیرہ نما کے شمالی کونے پر واقع ہے۔راس امیدکا علاقہ اپنے قدرتی حسن کے باعث بھی مشہور ہے۔
چند ماہرین سمجھتے ہیں کہ یورپی جہاز رانوں سے بہت پہلے [[چینی]]، [[عربی]] یا [[ہندی]] اس علاقے کو دریافت کر چکے تھے۔ اور [[1488ء]] سے قبل تیار ہونے والے چند قدیم نقشے اس امر کے شاہد ہیں۔
اس علاقے میں پہنچنے والے پہلے یورپی [[پرتگال]] سے تعلق رکھنے والے جہاز راں [[بارتھولومیو ڈیاس]] تھے جنہوں نے [[1488ء]] میں اسے [[راس طوفان]] (انگریزی: Cape of Storms پرتگیزی: Cabo das Tormentas) کا نام دیا۔ بعد ازاں [[جان ثانی از پرتگال]] نے ہندوستان اور مشرق کے اس نئے راستے سے وابستہ امیدوں کے باعث اسے '''راس امید''' (Cabo da Boa Esperança)کا نام دیا ۔
سطر 26:
[[de:Kap der Guten Hoffnung]]
[[et:Hea Lootuse neem]]
[[el:Ακρωτήριο της Καλής Ελπίδος]]
[[es:Cabo de Buena Esperanza]]
[[eo:Bonespera Kabo]]