"بیعت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
م درستی املا
سطر 5:
دینی اصطلاح۔ کسی [[پیغمبر]]، [[ولی]] یا صاحب نسبت بزرگ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے گناہوں سے تائب ہونا اور اس بزرگ کی اطاعت کا اقرار کرنا۔
=== حقیقت ِبیعت ===
بیعت جو اپنے اندر بیع کا معنی لئےلیے ہوئے ہے شیخ کے ہاتھ بک جانا ہے۔ جس میں اپنے کو شیخ کے ہاتھ احکام ظاہرہ و باطنہ کے التزام کے واسطے گویا بیچ دیا۔ جس کی حقیقت یہ ہے کہ طالب کو اپنے شیخ پر پورا اعتقاد اور کلی اعتماد ہو کہ یہ میرا خیر خواہ ہے جو مشورہ دے گا وہ میرے لئےلیے نہایت نافع ہو گا ۔اس پر پورا اطمینان ہو۔اس کی تجویز و تشخیص میں دخل نہ دے ۔یوں یقین رکھے کہ دنیا بھر میں میری جستجو اور میری تلاش میں میرے نفع کے لئےلیے اس سے بڑھ کر کوئی نہیں۔اس کو اصطلاح تصوف میں وحدتِ مطلب کہا جاتا ہے ۔ اس کے بغیر بیعت ہونا نافع نہیں ۔کیونکہ اصلاح نفس کے لئےلیے شیخ سے مناسبت شرط ہے اور مناسبت کی پہچان یہی ہے کہ اس کی تعظیم اور قول و فعل اور حال پر قلب میں اعتراض نہ ہو ۔بالفرض اگر قلب میں اعتراض آئے تواس سے رنجیدہ ہو ،اورگھٹن محسوس کرے ۔عوام کے لئےلیے بیعت کی صورت البتہ نافع ہوتی ہے ۔بیعت سے ان کے قلب پر ایک عظمت اور شان ،شیخ کی طاری ہو جاتی ہے ۔جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کے قول کو با وقعت سمجھ کر اس پر عمل کرنے کے لئےلیے مجبور ہو جاتا ہے۔خواص کے لئےلیے کچھ مدت کے بعد بیعت نافع ہوتی ہے ۔بیعت سے جانبین میں ایک خلوص اور تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ شیخ سمجھنے لگتا ہے کہ یہ ہمارا ہے اور ُمریدسمجھتا ہے کہ یہ ہمارے ہیں۔ ڈانواں ڈول حالت نہیں رہتی ۔<ref>زبدۃ التصوف،شبیر احمد کاکا خیل،صفحہ35، خانقاہ امدادیہ راولپنڈی</ref>
 
=== سنت نبوی ===