"صنعتی انقلاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی بذریعہ خوب
م درستی املا
سطر 1:
[[ملف:Maquina vapor Watt ETSIIM.jpg|250px|thumb|واٹ سٹیم انجن جو کہ کوئلے کی مدد سے چلتا ہے<ref>[[واٹ سٹیم انجن]] تصویر: یو پی ایم میڈرڈ کے سکول آف ٹیکنالوجی میں یادگار کے طور پر موجود</ref>]]
'''صنعتی انقلاب''' اٹھارہوں اور انیسویں صدی کے درمیانی عرصہ میں زراعت، کان کنی، مواصلات اور دریافت میں کئی بڑی تبدیلیوں کا تذکرہ ہے جس کی وجہ سے برطانیہ میں خاص طور پر بڑے پیمانے پر سماجی و معاشی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ یہ تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ پورے یورپ، شمالی امریکہ اور پھر پوری دنیا میں رونما ہوئیں۔صنعتی انقلاب کی وجہ سے انسانی تاریخ نے ایک نیا موڑ لیا، جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں ایک یا دوسری صورت میں مثبت تبدیلیاں دیکھی گئیں۔<br />
18ویں صدی کے اواخر میں سلطنت برطانیہ میں انسانی مشقت اور جانوروں کی مدد سے چلنے والی معیشت میں مشین کے استعمال کی جانب تبدیلی رونما ہوئی۔ سب سے پہلے کپڑے کی صنعت کو میکانیکی انداز میں چلایا گیا اور پھر لوہے کی صنعت میں عظیم ترقی ہوئی جس کی وجہ سے کوئلے کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ <ref>{{حوالہ کتاب | نام = تاریخ دنیا: تبدیلی کی بازگشت| مصنف = راجر بیک بی۔ | صفحہ = | صفحات = | باب = | ناشر =میک ڈوگل لٹل | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت =1999ء }}</ref> اسی دور میں تجارت کے شعبے نے بھی نئی راہیں دیکھیں کیونکہ دنیا میں آبی راستوں، سڑکوں اور ریل کے ذریعے مواصلات اور ترسیل میں اضافہ و ترقی ہوئی۔ دنیا میں بھاپ سے چلنے والے انجن متعارف ہوئے اور انھیں کوئلے کی مدد سے چلایا جاتا تھا، جبکہ یہی تاریخ دنیا میں مشین کی عظیم ترقی سے تعبیر کی جانے والی ایجاد تصور کی جاتی ہے۔مواصلات و سامان تجارت کی ترسیل میں اس ترقی کی وجہ سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور دنیا میں کپڑے کی صنعت نے بطور خاص بے پناہ ترقی کی۔<ref>{{حوالہ کتاب | نام = تجارت و معیشت| مصنف = | صفحہ = | صفحات = | باب =معاشی ترقی کے چیدہ اسباب | ناشر =آکسفورڈ یونیورسٹی پریس | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت = }}</ref> دھات بارے تحقیق میں 19ویں صدی کے اوائل میں بے پناہ ترقی دیکھی گئی جس کی وجہ سے صنعت میں ترقی تو ہوئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشین سازی کی صنعت نے بھی ترقی کی جس کی وجہ سے کپڑے، لوہے، کوئلے کی صنعت کے علاوہ دوسری صنعتوں نے اسی دور میں ترقی کی نئی منازل طے کرنا شروع کیں۔ برطانیہ سے اٹھنے والے اس انقلاب نے مغربی یورپ اور پھر شمالی امریکہ میں دستک دی اور انیسویں صدی میں ہی بالآخر پوری دنیا میں اپنے پاؤں جما دیے۔ سماج پر اس صنعتی انقلاب کے دوررس اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے۔<ref>{{حوالہ کتاب | نام = معاشیات کا نظام| مصنف =رسل براؤن | صفحہ = | صفحات = | باب = | ناشر =جیمز اینڈ جیمز، ارتھ سکین | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت = }}</ref>