"اقلیدس" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائی ← مسیحی |
صفائی بذریعہ خوب, replaced: جاۓ ← جائے |
||
سطر 6:
ایک یونانی حکیم کا اسم مبارک جس کے نام سے کتاب اقلیدس مشہور ہے یہ اسکا لقب یا عرف معلوم ہوتا ہے نام کچھ اور ہوگا کیوں کہ غیب کی خبر کسےتھی کہ یہ آگے چل کر علم ہندسہ کا بانی یا ماہر ہوگا ۔ ہماری تاریخیں اسکے سن ولادت سن وفات عہد سلطنت سے بری ہیں کوئی نہیں لکھتا کہ وہ کسکا بیٹا کسکا شاگرد ہےنہایت تجسس کے بعد اس قدر پتا چلتا ہے کہ وہ فرمانرواۓ مصر شاہ پوٹالمی کے عہد حکومت میں موجود تھا جو [[یسوع مسیح]] سے 326 برس قبل سے لے کر 285 تک حکمران رہا ۔ اس سے قیاس کرکے کہ سکتے ہیں کہ اقلیدس اب سے بائیس سو برس بیشتر ہوگا ۔ وہ دیکھنے میں کیسا لگتا تھا اس بارے میں کوئی حقائق نہیں ہیں۔ اس لیے اس کی ساری تصویریں مصور کا تخیل ہیں۔
اقلیدس نے شہر اسکندریہ میں علم اقلیدس کا باقاعدہ مدرسہ جاری کیا تھا ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے سب سےپہلے ریاضی میں کلام کیا اور کتاب لکھی اسکا قول ہے کہ خط ہندسہ روحانی ہے جو آلہ جسم سے ظاہر ہوا (مطلب ریاضی روح کا ایک علم ہے جو جسم کے ذریعے ظاہر ہوا ) کسی نے اس سے کہا کہ تیرے تکلیف دینے میں اس قدر جان لڑاؤں گا کہ تو مر
کچھ تاریخی حوالے [[پروکلس]] اور [[پاپوس السکندری]] سے ملتے ہیں جو کی اس کی زندگی کے کئی صدیوں بعد لکھے گئے<ref>Joyce, David. ''Euclid''۔ Clark University Department of Mathematics and Computer Science. [http://aleph0.clarku.edu/~djoyce/java/elements/Euclid.html]</ref>۔ پروکلس نے اس کا سرسری تعارف ایلہمنٹس کی تفسیر لکھتے ہوئے اس کے مصنف کے طور پر کرایا کہ [[ارشمیدس]] نے اس کا ذکر کیا تھا۔ [[بطلیموس اول]] نے جب اس سے پوچھا تھا کہ [[ہندسہ]] (geometry) سیکھنے کا کوئی آسان طریقہ ہے تو اقلیدس نے جواب دیا کہ '''ہندسہ (geometry) کے لیے کوئی شاہی راستہ نہیں ہے'''<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&lpg=PP1&pg=PA57#v=onepage&q&f=false p. 57]</ref>۔ ابھی تک یہ مانا جاتا ہے کہ اقلیدس اپنا کام ارشمیدس سے پہلے لکھ چکا تھا<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&pg=PA88&vq=euclid&dq=proclus+commentary+elements&source=gbs_search_s&cad=0#PPR30,M1 p. XXX]</ref><ref>''[http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/Biographies/Euclid.html Euclid of Alexandria]''</ref><ref>The MacTutor History of Mathematics archive.</ref>۔
|