"مملکت یونانی ہند" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
درستی
سطر 37:
 
==پس منظر==
سکندر کے زمانے سے باختر یونانیوں کی نوآبادی تھی۔ سلوکس نے چندر گپت سے شکست کھانے کے بعد جو شرمناک معاہدہ کیا تھا اس میں سندھ پار کے علاقے سیستان، شمالی افغانستان اور بلوچستان پر چندگپت کا حق تسلیم کر لیا گیا تھا۔ بلخ کے یونانیوں کو خدشہ تھا کہ چندر گپت بلخ فتح کرنے کے لیے پیش قدمی کرے گا اس لئےلیے باختریہ کے یونانیوں نے سلوکیوں کے خلاف بغاوت کردی۔
==ابتدئی تاریخ==
باختریہ جس کا دارلحکومت بلخ تھا اور وہاں کی بغاوت کی قیادت ڈیوڈیٹس جو یونانی نژاد تھا کررہا تھا۔ اس نے سغدیہ اور مرو کو متحد کر لیاِ اور سلوکیوں کا جوا اتار پھیکا۔ ادھر پارتھیا نے بھی بغاوت کردی، اس کی قیادت ایک مقامی سردار ارشک کررہا تھا۔ اس بغاوت کو سرد کرنے کے لیے انٹی گوس دوم نے اپنے بھائی سلوکس سوم کے ساتھ مل کر 237 ؁ ق م میں پارتھیا پر چڑھائی کی اور بلخ کے حکمران ڈیوڈوٹس سے معاہدہ کرکے اسے بھی پارتھیا پر حملہ کرنے کے لیے راضی کر لیا۔ لیکن ڈیوڈوٹس فوت ہو گیا ارشک نے موقع کو غنیمت جان کر کے اس کے بیٹے کر کے ڈیوڈوٹس دوم سے اتحاد کر لیا اور اس کو سلوکیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے آمادہ کر لیا جس کی وجہ سے سلوکس کو راہ فرار اختیار کرنی پڑی۔
سطر 44:
ڈیوڈوٹس کو ایک اور یونانی سردار یوتھی ڈیمس Ueothidemes نے شکست دی۔ اسے بھی نئے حکمران انطیوکس اعظم (223 تا 187 ق م) سے لڑنا پڑا۔ جس نے ایک طویل مقابلے کے بعد باختریہ کی خود مختیاری تسلیم کرلی۔ انطیوکس یوتھی ڈیمس کے بیٹے ڈیمتریوس Demetrues سے جو باپ کی طرف سے صلح کی گفت و شنید کررہا تھا اس قدر متاثر ہوا کے اپنی بیٹی کی شادی اس سے کردی۔
یوتھی دیمس ایک طول عرصہ حکومت کے بعد 190 ؁ ق م میں وفات پائی۔ اس کا بیٹا ڈیمتریوس اس کا جانشین ہوا جس کی شہرت پہلے ہی دور تک پھیل چکی تھی۔ اس نے اپنی سلطنت مستحکم کرنے کے لیے وادی کابل پر حملہ کر کے پنجاب وسندھ کے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ لیکن اسے اپنے ہندی مقبوضات کی بڑی قیمت دینی پڑی۔ کیوں کی اس کی عدم موجودگی ایک اور یونانی سردار یوکراٹائی یز Eucratsevess نے اس کے پایہ تخت بلخ پر قبضہ کر لیا۔ ڈیمتریوس نے اپنے ہندی مقبوضات اپنے قبضہ میں رکھے اور سنگالہ Singala (سیالکوٹ) کو اپنا دارلحکومت بنالیا اور اس کے بعد وہ ہندیوں کا بادشاہ کہلانے لگا۔
ڈیمتریوس کو بعد میں یوکراٹائی یز سے مقابلہ کرنا پڑا کیوں کے اس نے اپنی سلطنت کی حدودیں پنجاب تک بڑھا لیں۔ اس لڑائی میں ڈیمتریوس مارا گیا مگر یوکراٹائی یز کی کامیابی بھی دیر پا ثابت نہیں ہوئی اور وہ جب واپس جارہا تھا کہ راستہ میں اس کے بیٹے ہیلو کلیز Heloclies نے اسے قتل کر دیا اور بعد میں اس پدر کش حکمراں کے دور میں باختر پر ساکاؤں نے قبضہ کر لیا اور یونانیوں نے بھاگ کر ہندی علاقوں میں پناہ لی۔ اس طرح پنجاب اور کا بل میں ڈیمتریوس اور یوکراٹائی یزکے خاندان کی حکومتیں علیٰ ترتیب قائم ہوئیں۔ سکوں پر ہمیں ڈیمتریوس خاندان کے کئی حکمرانوں کے نام ملتے ہیں۔ ان میں ایک انتالکیداس ہے جس کا ذکر ہمیں بیس نگر کے کتبہ میں ملتا ہے اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے سفیر جو سنگ حکمران بھگا بھدرا کے دربار میں بھیجا گیا تھا وہاں اس نے ایک ستون پر بنوایا تھا۔ اس کتبے سے ظاہر ہے کہ یاونا (یونانی) حکمرانوں نے برصغیر کی ریاستوں سے سیاسی رشتہ جوڑ لئے،لیے، بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ان حکمرانوں نے بعد میں مقامی مذاہب بھی ختیار کرلئےکرلیے تھے۔ کیوں کہ سفیر مذکورہ کا نام بہگوت کے نام سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس یونانی خاندان جس نے برصغیر کے سرحدی علاقوں پر حکومت کی ان میں ہرمیوسس Hermioses آخری تھا۔
یوتھی دیمس کے خاندان میں اپالو دوٹس Apalodotes اور منیانڈر Menander کے نام ادب میں اب تک موجود ہیں۔ غالباََ اپالو دوٹس کے عہد میں اس خاندان کا اقتدار مشرقی افغانستان سے ختم ہوا۔ منیانڈر کا نام نسبتاََ زیادہ مشہور ہے، کیوں کہ بدھ مت کی کتاب ’ملندا ہنہا‘ (ملندا کے سوالات) میں ملندا درحقیقت منیانڈرا کا نام ہے۔ یہ کتاب بزرگ سین اور منیانڈر Menander کے سوالات اور جوابات کی شکل میں ہے، اس کانتیجہ یہ نکلا کہ منیانڈر نے بدھ مذہب قبول کر لیا۔ منیانڈر کا دور طویل اور خوش حال تھا۔ جس حکمران نے مگدھ پر حملہ کیا وہ غالباََ منیانڈر ہی تھا۔