"محمود ثانی" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←top: درستی |
|||
سطر 43:
}}
'''محمود ثانی''' (پیدائش: 20 جولائی 1785ء، انتقال: یکم جولائی 1839ء) 30 ویں [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] سلطان تھے۔ [[سلیم سوم|سلیم ثالث]] کے بعد جس عثمانی سلطان نے اصلاح کا کام جاری رکھنے کی کوشش کی وہ محمود (1808ء تا 1839ء) ہی تھے۔ محمود سلطان [[عبدالحمید اول]] کا بیٹا تھا۔ بدامنی، سرکشی اور بغاوتوں سے اس کے دور کا آغاز ہوا۔ [[مصر]] میں مقامی [[مملوک]] سردار بے لگام ہو چکے تھے اور [[عرب]] میں [[نجد]] کے [[آل سعود|سعودی خاندان]] کو عروج حاصل ہوا اور سعودی افواج نے [[حجاز]] پر قبضہ کرکے [[عراق]] اور [[شام]] تک چھاپے مارنے شروع کردیے تھے۔ [[یونان]] نے بھی اپنی آزادی کا اعلان کر دیا۔ محمود نے 18 سال کے اندر تمام بغاوتوں کا خاتمہ کر دیا۔ مصر کے والی [[محمد علی پاشا|محمد علی]] نے مصر و شام میں امن قائم کر دیا۔ حجاز کو سعودی افواج سے واپس لے لیا اور 1826ء میں یونان کی بغاوت بھی فرو کردی گئی۔ اسی سال [[ینی چری]] کا بھی خاتمہ کر دیا گیا جس کے سردار اور سپاہی سلطنت کے لیے ایک مصیبت بن گئے تھے۔ محمود نے اب ان کی جگہ جدید طرز کی ایک نئی فوج تیار کی جس کی وردی یورپی طرز کی تھی اور پگڑی کے بجائے ترکی ٹوپی پہنتی تھی۔ سلطان نے بکتاشی اور درویشوں کا بھی خاتمہ کر دیا جو اصلاحات کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ تھے۔ اس کے علاوہ محمود نے جاگیرداری نظام پر بھی پابندیاں لگائیں اور یہ حکم جاری کیا کہ کوئی شخص مقدمے کے بغیر قتل نہ کیا جائے۔ [[سلیمان اعظم|سلیمان قانونی]] کے زمانے سے یہ قاعدہ
{{s-start}}
|