"شاہ رخ تیموری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: uz:Shohruh
م روبالہ ترمیم: mr:शाहरुख (तिमुरी राजवंश); cosmetic changes
سطر 2:
شاہ رخ مرزا یا شاہ رخ تیموری (پیدائش 20 اگست 1377ء ۔ وفات: 12 مارچ 1447ء) [[تیموری سلطنت]] کے حکمران تھا۔ وہ [[امیر تیمور]] کا چوتھا اور سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔
 
== خانہ جنگی ==
 
تیمور نے اپنی سلطنت کو اس زمانے کی رسم کے مطابق اولاد میں تقسیم لیا۔ نصف فتوحات سے دستبردار ہوجانے کی وجہ سے [[تیموری سلطنت]] پہلے سے نصف ہوگئی تھی۔ اب اس تقسیم نے اس کے مزید ٹکڑے کردیئے۔ [[آذربائجان]]، [[عراق]] اور ملحقہ علاقے میران شاہ کو ملے اور [[خراسان]] اس کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہ رخ کو، [[سمرقند]] اور [[ماوراء النہر]] خلیل کو ملا جسے امراء نے تیمور کا جانشیں مقرر کیا تھا لیکن تیمور کی وفات کے بعد اس کی اولاد میں جو خانہ جنگی ہوئی اس میں کامیابی شاہ رخ کو حاصل ہوئی۔
 
شاہ رخ نے 1406ء میں [[ماژندران]]، اس کے اگلے سال [[سیستان]] اور 1409ء میں [[ماوراء النہر]] پر قبضہ کرلیا۔ 1414ء میں شاہ رخ نے [[فارس]] اور 1416ء میں [[کرمان]] بھی فتح کرلیا۔ میران شاہ نے پہلے ہی یعنی 1405ء میں شاہ رخ کی اطاعت کرلی تھی۔ اس طرح شاہ رخ نے اپنے باپ کی وفات کے 12 سال بعد تیموری سلطنت کی حدود کو پھر بحال کردیا۔
 
== وسط ایشیا کے نئے دور کا آغاز ==
 
شاہ رخ سے [[وسط ایشیا]] کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے یہ دور لشکر کشی کا نہیں بلکہ امن و خوشحالی، تعمیر و ترقی اور علوم و فنون کے فروغ کا دور ہے۔ شاہ رخ اپنے باپ سے بالکل مختلف طبیعت کا حامل تھا وہ ظلم و جبر کے بجائے رحم، مجبت، عدل اور نیکی کو پسند کرتا تھا۔ وہ متقی اور عبادت گذار حکمران تھا۔ شاہ رخ اپنی فطرت کی نیکی اور شرافت کے باوجود کمزور حکمران نہ تھا۔ اس نے سلطنت کی وحدت اور سالمیت کی پوری قوت سے حفاظۃ کی اور بغاوتوں کو پوری قوت سے کچل دیا۔ اس کے لئے اسے تین مرتبہ [[تبریز]] اور تین مرتبہ [[شیراز]] تک جانا پڑا۔
 
== علم و ادب کی سرپرستی ==
 
شاہ رخ نے علم و ادب اور فنون لطیفہ کی دل کھول کر سرپرستی کی۔ اس کے عہد میں [[فارسی]] میں کئی یادگار کتابیں لکھی گئیں۔ صرف اس کے دربار میں فنون لطیفہ یعنی عمارت سازی، مصوری اور موسیقی کے 400 باکمال لوگ موجود رہتے تھے۔ اس کو عمارتیں اور باغات بنانے سے خاص دلچسپی تھی۔ اس کے عہد میں کثرت سے مسجدیں، مدرسے، خانقاہیں اور مسافر خانے تعمیر ہوئے اور ان کے اخراجات کے لئے اوقاف قائم کئے گئے۔ اس کے علم دوست بیٹے [[الغ بیگ]] نے جو [[سمرقند]] کا گورنر تھا شہر میں ایک عالیشان مدرسہ اور خانقاہ تعمیر کی۔
سطر 25:
وہ [[فارس]] میں ایک سفر کے دوران وفات پاگیا۔ اس کے بیٹے [[الغ بیگ]] نے اس کی جگہ تخت سنبھالا۔
 
== حوالہ جات ==
قاضی محمد اقبال چغتائ : وسط ایشیا کے مغل حکمران۔ چغتائ ادبی ادارہ، لاہور۔ 1983ء۔ صفحہ 63-64۔
 
سطر 40:
[[ko:샤 로흐]]
[[it:Shah Rukh]]
[[mr:शाहरुख (तिमुरी राजवंश)]]
[[mr:शाह रुख, पर्शिया]]
[[nl:Shahrukh Mirza]]
[[ja:シャー・ルフ]]