"منقوشی ابجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہو گئے، نشان دہی، سے، == حوالہ جات ==، سے، ابتدا، امرا، تہ، شعرا، ہو گئی، سائنس دان
سطر 4:
==پیپرس==
[[Image:hiero.jpg|thumb|ہائروگلفس زبان کے حروف]]
یہ کاغذ ایک خاص قسم کے پودے [[پیپرس|پیپِرَس]] (پے + پِرَس)، جس کو [[قرطاس مصری]] بھی کہتے ہیں، اس سے تیار کیا جاتا تھا۔ [[پیپرس]] کی شاخوں کی چھالوں کا ریشہ ریشہ کرکے بشکل عمود چکنے فرش یا مستطیل پتھر پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ پھر ایک قسم کا گوند لگاکر اُس کے اوپر ایک دوسری تہہتہ عرض میں جما دی جاتی تھی، سوکھ جانے کے بعد لکڑی کے ہتھوڑے یاکسی بھاری چیز سے اس کو ہموار اور چکنا کیا جاتا اسی طرح کاغذ کے ٹکڑوں کو یکے بعد دیگرے جوڑ کر بڑا بڑا پلندہ بنا دیا جاتاتھا۔جس پر مصری سرکنڈے کے قلم اور دھاتی اجزائ، [[رنگ]]، [[گوند]] اور [[پانی]] سے بنی روشنائی سے لکھتے تھے۔ اس کو [[قرطاس مصری]] بھی کہتے ہیں۔
 
==روزیٹا اسٹون==
سطر 12:
 
==قواعد زبان==
ابتداءابتدا میں قدیم مصریوں کا رسم الخط نقوش و تصاویر پر مشتمل تھا۔ مثلاً اگر مکان کے لیے ایک [[مستطیل]] شکل p بنا دی جاتی، پھر وہ شکل ایک خاص [[شے]] یعنی مکان کی نشاندہینشان دہی کے لیے مخصوص ہوگئی۔ہو گئی۔ مکان کو مصری زبان میں پرو (Pero) کہتے تھے۔ کچھ دنوں بعد اس شکل نے ”پ“ حروف کی صورت اختیار کرلی اور اس سے ایک خاص آواز ”پر“ پھر ”پ“ مراد لی جانے لگی۔ اسی طرح کچھ ایسی تصاویر بنائی گئیں جو اُس شے کو نہیں بلکہ اس شے کا جو مفہوم ہوتا تھا، اس کو ظاہر کرنے لگیں۔ مثلاً [[شیر]] کے اگلے پاؤں کی شکل بنائی گئی جس سے مراد ”برتری اور عظمت“ تھی۔ اسی طرح بعض ایسے نقوش بنائے گئے جو دو مختلف مفہوم یا اشیاء کی طرف اشارہ کرتے تھے۔ مثلاً مصری زبان میں نیفر بربط کو کہتے تھے اور ”نوفر“ کے معنی ”اچھے“ کے تھے۔ اب بربط کی شکل بنا دی گئی اس سے دونوں مفہوم ”نیفر“ اور ”نوفر“ یعنی ”بربط“ اور ”اچھا“ ادا ہونے لگے، کچھ دنوں بعد اس شکل نے ایک خاص آواز ”ن ف ر“ کی صورت اختیار کر لی۔
اس طرح مصریوں نے کئی نشانات یا تصاویر اختراع کرلی تھیں، ان میں سے ہر ایک، ایک مخصوص [[آواز]] ﴿sound﴾ کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ چونکہ وہ نشانات تصویروں کی مانند ہوتے تھے اس لیے اس تحریرکو تصویر نما تحریر کہتے ہیں۔ نیز وہ نشانات کسی حرفِ تہجی کے نہیں بلکہ مخصوص آواز کا اشارہ تھے۔ اس لیے اُس رسم الخط کو ”صوتی رسم الخط“ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
 
سطر 20:
 
===ہائروگلفس===
[[4000مقم|چار ہزار قبل از مسیح]] میں جب بالائی اور زیریں [[مصر]] متحد تھے قدیم مصریوں نے اس رسم الخط ﴿hieroglyphs﴾ کو ایجاد کر لیا تھا۔ ابتداءابتدا میں اس رسم الخط کے چند ہی حروف تھے جو پرندوں، چوپایوں اور اوزاروں کی شکلوں میں لکھے جاتے تھے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قدیم مصری کاہنوں اور پروہتوں نے علوم و فنون اور رسم الخط پر اپنی [[اجارہ داری]] قائم کرنے کی غرض سے اس میں چند حروف، کوئی سات سو علامات اور پانچ ہزار اشکال کا اضافہ کر دیا۔ نتیجتاً عام لوگوں کے لیے نئے رسم الخط کا پڑھنا محال ہو گیا۔ ہائروگلفس کے ان رسم الخط کو صرف کاہن اور پروہت لوگ ہی پڑھ سکتے تھے۔
 
===ہیراٹک===
سطر 28:
 
اہلِ مصر نے تحریر کا فن ایجاد کرنے کے بعد اس کو خوب ترقی دی۔ اس میں بہت سی جدتیں پیدا کیں۔ جب تصاویر بنانے میں زیادہ دقت محسوس ہوئی تو جلدی جلدی لکھنے کی ضرورت کے تحت اُن کو مختصر کر لیا گیا اس عمل میں ہائروگلفس رسم الخط کی مزید تخفیف شدہ صورت ''ہیراٹک'' (Hieratic) وجود میں آئی۔
مصریوں کا رسم الخط ہائروگلفس زیادہ تر اہرام، معبد اور عمارتوں کی دیواروں اور کتبوں پر درج تھا، جبکہ ہیراٹک رسم الخط صرف پیپرس کے کاغذ پر ہی لکھا جاتا تھا۔ مصریوں نے اس رسمِ الخط سے خط لکھنے اور گھریلو حساب کتاب رکھنے کا سلسلہ جاری کیا۔ بادشاہوں اور اعلیٰ حکام نے اپنے کارناموں اور تاریخی واقعات کو قلمبند کرانا شروع کیا۔ تجارت کے زور و شور نے منشیوں اور محرّروں کی قدر و قیمت بڑھا دی۔ جیسے جیسے اس فن کی اہمیت بڑھتی گئی ویسے ویسے اس کی ترویج کے سامان جمع ہوتے گئے۔ ایک طرف درسگاہیں قائم ہوئیں اور دوسری طرف تحریر کے ضروری لوازمات، [[کاغذ]]، [[روشنائی]] ،[[دوات]] اور [[قلم]] فراہم ہوگئے۔ہو گئے۔
 
تین ہزار 3000 سالہ اُس قدیم دور میں مصر میں بہت سے اہل علم پیدا کیے جن میں شعراءشعرا بھی تھے اور سائنسدانسائنس دان بھی، ادبابھی اور واقعہ نگار بھی، فلاسفہ اور مصلحین بھی۔ مگر ان میں سے زیادہ تر افراد کے کارنامے تلف ہوچکے ہیں جو باقی ہیں وہ کتبوں کی شکل میں ہیں یا اہرام کی عمارتوں ، محلوں ، مندروں اور ستونوں پر کندہ ہیں۔ کچھ قبروں سے ”پیپرس“ پر لکھے ہوئے برآمد ہوئے ہیں۔ آج وہ دستاویزاور کندہ تحریریں ان کے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنے کا اہم اور اکثر حالتوں میں واحد ذریعہ ہیں۔ اُن سے اگر ایک طرف اُن کے مذہبی عقائد رسم رواج اور سیاسی حالات کا پتہ ملتاہے تو دوسری طرف ان کے علمی کارناموں کا اندازہ ہوتاہے۔ ان میں ہدایت نامے، نسخہ جات کے علاوہ کچھ شاعری سے متعلق ہیں، کچھ ادب ، فلسفہ اور سائنس سے مگر زیادہ حصے مذہبیات اور تاریخی واقعات پر مشتمل ہیں۔
 
[[Image:hiero5.jpg|thumb|میروٹک رسم الخط کے حروف]]
 
===میروٹک===
[[قدیم مصر]] میں عام لوگوں اور غلام قوموں کے لیے ہائروگلفس اور ہیراٹک رسم الخط کا پڑھنا محال تھا، اس خط کو صرف قبطی یعنی امراء،امرا، عہدےدار اور پروہت ہی پڑھ سکتے تھے۔ [[چھٹی صدی قبل مسیح]] میں بالائی مصر (نوبیہ اور حبشہ) میں جب قبطی قوم کا عروج ختم ہوا اور وہاں حبشی غلام قوم مرویہ (Meroe) غالب آئی تو انہوں نے عوامی طرز کا رسم الخط میروٹک (meroitic) رائج کیا۔
[[چوتھی صدی قبل مسیح|چوتھی صدی قبل از مسیح]] تک ہائیکسوس، حتّی، [[یونانی]]، [[رومی]] اور دیگر اقوام کے غلبہ کی وجہ کاہنوں کا بنایا ہوا رسم الخط فوت ہونے لگا، لیکن مرویہ قوم مصریوں نے برسوں تک عوامی طرز کی زبان میروٹک (meroitic) کو زندہ رکھا اور وہ اسلام کے دورِ عروج تک یہ زبان بولتے اور لکھتے رہے۔
[[Image:hiero6.jpg|thumb|ہائروگلفس چند الفاظ معنی]]
سطر 42:
یہ ﴿demotic﴾ عوامی طرز کی مصری زبان ''میروٹک'' کی مزید تخفیف شدہ صورت ہے، جو یقینا میروٹک رسم الخط کو جلدی جلدی لکھنے کی صورت میں وجود میں آئی۔ اس خط میں پرندوں، چوپایوں اور اوزاروں کی شکلوں کو صرف لکیروں کی صورت میں ظاہر کیا جاتاہے۔
 
== حوالہ جات ==
 
ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی، جولائی تا اکتوبر 2007