"مریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م اضافہ موار
م اضافہ مواد
سطر 4:
مریخ کی سطح پر کم کرہ ہوائی دباؤ کی وجہ سے مائع پانی کا وجود نہیں ہے البتہ اس کے دونوں قطبین پر برف جمی ہے۔ اس کے جنوبی قطب پر برف کی اتنی مقدار ہے کہ اگر یہ برف پگھل کر پانی میں تبدیل ہوجائے تو یہ 11 میٹر (36 فٹ) کی گہرائی تک پورے مریخ کی سطح کو گھیر لے گا۔ نومبر 2016 میں ناسا نے مریخ کے [[اتوپیا پلانیٹیا]] نامی علاقے میں بڑی مقدار میں زیر زمین برف دریافت کی اس کے پانی کے حجم کا اندازہ [[جھیل سپیریئر]] کے پانی کے برابر لگایا گیا ہے۔
مریخ کو زمین سے عام انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔
==طبیعی خصوصیات==
==اندرونی ساخت==
مریخ کا قطر زمین کے قطر سے تقریباً آدھا ہے اور اس کا سطحی رقبہ زمیں کے کے خشک حصے کے کل رقبے سے تھوڑا سا کم ہے. مریخ زمین کی نسبت کم کثیف ہے اور یہ زمین کے حجم کا 15 فیصد، کیمیت کا 11 فی صد اور سطحی کشش ثقل کا 38 فی صد رکھتا ہے. اس کا سرخ نارنجی رنگ آئرن آکسائڈ کی وجہ سے ہے دوسرے عام سطحی رنگ جیسے سنہری بھورے اور سبزی مائل رنگ ان میں موجود معدنیات پر انحصار کر تے ہیں.
===اندرونی ساخت===
زمین کی طرح مریخ کے اندرونی کثیف دھاتی مرکزہ کے اوپر کم کثیف دھاتی مرکزہ کا خول چڑھا ہوا ہے. اس کے اندرونی مرکزہ کا رداس 65 ± 1,794 کلو میٹر (1,115 ± 40 میل) ہے. جو کہ بنیادی طور لوہے اور نکل سے بنا ہے اور اس میں 16 سے 17 فی صد [[گندھک]] کی آمیزش ہے. مریخ کے اس آئرن سلفائڈ مرکزہ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زمین کے مرکزہ میں پائے جانے والے ہلکے عناصر کی نسبت دوگنے بھاری ہیں. مریخ کا مرکزہ کے گرد سلیکیٹ کا غلاف ہے جو کہ سیارہ پر مختلف آتش فشانی اور ٹیکٹونک عمل سے بنا ہے لیکن یہ بے حس وحرکت نظر آتا ہے. سلیکون اور آکسیجن کے علاوہ مریخ کا قشر میں [[لوہا]]، [[میگنیشیم]]، [[الومینیم]]، [[کیلشیم]]، اور [[پوٹاشیم]]، کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے. مریخ کے قشر کی اوسط موٹائی 50 کلومیٹر (32 میل) ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ موٹائی 125 کلومیٹر (78 میل) ہے جبکہ [[قشر الارض]] کی موٹائی 40 کلومیٹر (25 میل) ہے.