"متوازن غذا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
جس طرح [[گاڑی]] کو چلنے کے لیے [[پیٹرول]] اور چولہے کو جلنے کے لئے گیس کی ضرورت ہوتی ہےاسی طرح صحت مند رہنے کے لئے [[متوازن غذا]] بہت ضروری ہے ۔آپ دنیا جہاں کی کامیابیاں و کامرانیاں حاصل کر لیں، دنیا کے امیر ترین فرد بن جائیں، لیکن اگرآپ کی صحت اچھی نہیں ہے تو آپ کے لیے سب کچھ بے وقعت ہے۔<br>
== '''متوازن غذا سے کیا مراد ہے''' ==
<br>
متوازن غذا مراد سے مراد ایسی غذا ہے جس میں اعلی درجے کی غذائی صلاحیت موجود ہو ۔ جو اضافی کیلوریز سے پاک ہو اور ایسے طریقے سے پکائیں گئی ہو جس سے اس کے غذائی اجزاء محفوظ رہیں اور وہ نظام ہضم کو درہم برہم نہ کرے۔
اگر ہماری [[خوراک]] میں ضروری اجزا نہیں ہوں گے تو ہماری خوراک نامکمل اور جسمانی ضروریات کے لحاظ سے تشنہ ہو گی۔ ایسی نامکمل اور غیر متوازن خوراک اگرچہ پیٹ کی آگ بجھا دیتی ہے لیکن جسمانی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جن میں سے بالوں کا گرنا، دانت کمزور ہونا، جسم میں درد کی شکایت، ہڈیوں کی کمزوری، منہ کے چھالے، بدہضمی، تیزابیت، نظر کم زور ہونا، جلد پر دھبے ابھرنا وغیرہ شامل ہیں۔<ref>[https://www.helpurdu.com/health/health-tips/balance-diet-in-urdu/ متوازن غذا کیا ہے اور یہ اچھی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے]
</ref>