"نصیر احمد ناصر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
دوہرے مواد کا اخراج
سطر 3:
 
== حالات زندگی ==
نصیر احمد ناصر 1934ء کو [[امرتسر]]، [[صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)]] میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔<ref name="وفیات">ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، [[اردو سائنس بورڈ]]، لاہور، 2006ء، ص 892</ref> ان کا اصل نام نصیر احمد اور ناصر تخلص تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایم اے او ہائی اسکول اور ایم اے او کالج امرتسر سے حاصل کی۔ [[1943ء]] میں بی اے آنرز، [[1945ء]] میں ایم اے (معاشیات) اور [[1947ء]] میں [[جامعہ پنجاب]] سے ڈاکٹر آف لیٹرز (ڈی لٹ) کی سند حاصل کی۔ انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ناصر عربی، فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں پر مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف کی تعداد تیس سے زائد ہے۔ ان کی کتابوں میں '''تاریخ جمالیات، پیغمبر اعظم و آخر ، حسن تفسیر، جمالیات - قرآن حکیم کی روشنی میں، اقبال اور جمالیات، حسن انقلاب، فلسفہ رسالت، آرزوئے حسن، داستان اندلس، ارمغان خالد، شیطان کا جمالیاتی فریب، سوچ، سرگذشت فلسفہ، حریف آدم، تاریخ ہسپانیہ''' اور '''روداد سفر حجاز''' قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی وفات 13 اپریل 1997ء کو لاہور میں ہوئی۔ ان کا مرقد گلبرگ تھری، لاہور کے قبرستان میں ہے۔<ref>ایم آر شاہد، لاہور میں مدفون مشاہیر (جلد اول)، الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، لاہور، جولائی 2007ء، ص 292</ref><ref name="وفیات"/>
 
== حوالہ جات ==