"پاکستان کا معیاری وقت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''پاکستان کا معیاری وقت''' (PST) [[پاکستان]] کا [[منطقۂ وقت]] ہے۔ یہ [[گرینویچ وقت]] (GMT) [[مُتناسق عالمی وقت]] [[مُتناسق عالمی وقت+05:00|UTC+5]] سے 5 گھنٹے آگے ہے۔
30 ستمبر 1951 پاکستان کے معیاری وقت کا تعین کیا گیا۔
پاکستان کا معیاری وقت شکرگڑھ سے لیا جاتا ھے." دین پناہ " وہ مقام ھے جہاں سورج کی پہلی کرن پاکستان پر پڑتی ھے. یہ گاوں دین پناہ بھائی پور اور لالیاں کے وسط میں واقع تھا یہ گاوں مکمل طور پر ختم ھو چکا ھے وھاں پر اب صرف ایک مسجد ہی باقی ھے. اسی مقام سے ھندوستان کا بارڈر ختم ھوتا ھے اور کشمیر کا بارڈر شروع ھوتا ھے.
پاکستان کا معیاری وقت گرینچ ٹائم سے پورے پانچ گھنٹے آگے ہے۔ اس کاتعین ممتاز ماہر ریاضی پروفیسر محمود انور نے کیا تھا۔حکومت پاکستان نے اسے اختیار کرنے کا اعلان 30 ستمبر 1951 کو کیا اور یہ یکم اکتوبر 1951 سے نافذ العمل ہو گیا تھا۔
پروفیسر محمود انور وہ پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کا معیار ی وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے ہے۔ حکومت ِپاکستان نے ان کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کا معیاری وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے مقرر کیا۔
 
[[فائل:Standard time zones of the world.png|تصغیر|300px|2011 میں دنیا کا معیاری منطقۂ وقت۔]]