"رمز نگاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← اخفا، افشا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ریاضٰی کی شاخ جس میں ایسے [[الخوارزم]] بنائے جاتے ہیں جن کی مدد سے متن کو دوسروں سے اخفا کیا جا سکے۔ اخفا کرنے کے لیے عموماً ایک "کنجی" استعمال کی جاتی ہے۔ اخفا متن کو افشا وہی کر سکتا ہے جس کو کنجی معلوم ہو اور افشا کرنے والے الخوارزم (اخفا الخوارزم کا نسبتی) کا علم ہو۔
 
'''رمز نگاری''' (Cryptography) دو افراد یا گروہوں کے درمیان کسی تیسرے حریف کی موجودگی میں [[محفوظ مواصلات]] کا ایک خاص طریقہ کار ہے۔ اور اس طریقہ کار کے مطالعہ کو [[رمزیات|رمزیات (Cryptology)]] کہتے ہیں۔ سلیس الفاظ میں رمز نگاری وہ طریقہ کا ہے جو کسی تیسرے فریق یا عام افراد کو ذاتی پیغامات تک رسائی سے روکتا ہے۔
 
== وجہ تسمیہ ==
 
رمز نگاری [[یونانی زبان]] کے لفظ (κρυπτός) یعنی kryptós (اردو: رمز) اور (γράφειν) یعنی graphein (اردو:نگاری) کا مجموعہ ہے۔ جس کے معنی چھپا ہوا یا خفیہ ہے۔ اور اردو میں اس کے لیے '''رمز نگاری''' یا '''رمز نویسی''' کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔
 
== ذرائع ==
 
رمزنگاری کے لیے [[ریاضی]]، [[کمپیوٹر سائنس]]، [[الیکٹریکل انجینئرنگ]]، [[مواصلاتی سائنس]]، اور [[طبیعیات]] کے علوم کو استعمال کیا جاتا ہے۔
 
== استعمالات ==
 
یوں تو [[جدید رمز نگاری]] کے کئی استعمالات ہیں لیکن زیادہ تر [[برقیات]]، [[معاشیات]]، چِپ بیسڈ پیمنٹ کارڈ، [[ڈیجیٹل کرنسی]]، [[کمپوٹر پاسورڈ]]، اور [[عسکری مواصلات]]، کے شعبہ جات میں استعمال ہوتی ہے۔
 
== اصطلاحاتِ رمز نگاری ==
 
1. [[رمز کاری|رمز کاری (Encryption)]]:
 
’’ رمز نگاری میں ’’رمز کاری‘‘ وہ طریقہ ہے جس میں کسی پیغام کی عبارت کو [[مرموز|مرموز (encode)]] کر دیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں رمزکاری کا مطلب پیغام کو عام قابلِ فہم الفاظ سے ایسے خفیہ الفاظ میں منتقل کرنا جو متعلقہ فرد یا گروہ کے علاوہ کوئی اور نہ سمجھ سکے۔‘‘
 
2. [[رمز کشائی|رمز کشائی (Decryption)]]:
 
’’رمز نگاری میں ’’رمز کشائی‘‘ وہ طریقہ ہے جس میں کسی پیغام کی عبارت کو [[غیر مرموز|غیر مرموز (decode)]] کر دیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں رمز کشائی کا مطلب کسی ’’مرموز شدہ‘‘ (encoded) پیغام کو عام قابلِ فہم الفاظ میں منتقل کرنا ہے۔ یہ رمز کاری کا الٹ ہے۔
 
3. [[سائفر|سائفر (cipher)]]:
 
رمز نگاری میں سیائفر وہ [[الخوارزم|الگورتھم (algorithm)]] یعنی حساب و شمار کا عمل ہے جو جو رمز کاری یا رمز کشائی کا عمل سر انجام دیتا ہے۔ یہ ایسے متعین اور واضح اقدامات کا تسلسل ہوتا ہے جس کو رمز کاری یا رمز کشائی کے لیے طریقہ کار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں یہ وہ ہدایت نامہ ہوتا ہے جو کسی ’’مرموز شدہ‘‘ (encoded) پیغام کو ’’غیر مرموز‘‘ (decode) یا کسی ’’غیر مرموز شدہ‘‘ (decoded) پیغام کو مرموز (encode) کرنے کے کام آتا ہے۔
 
4. [[رمز کتاب|رمز کتاب (Code book)]]:
 
’’ عام طور پر ’’رمز کتاب‘‘ [[دستاویز]] کی ایک قسم ہے جو کہ [[رمز|رموز (codes)]] کو جمع کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن رمزنگاری میں رمز کتاب کا مطلب وہ کتاب ہے جس میں رمز کاری اور رمز کشائی کے عمل کے لیے مواد درج ہوتا ہے۔ [[رمز نگار|رمز نگار (cryptographer)]] اسی کتاب کی مدد سے رمز نگاری کا عمل سر انجام دیتا ہے۔
 
5. [[سادہ الفاظ|سادہ الفاظ (Plaintext)]]:
 
سادہ الفاظ سے مراد وہ [[غیر رمز کار شدہ|غیر رمز کار شدہ (unencrypted)]] الفاظ ہیں جن کی رمز کاری کرنا باقی ہے۔ سلیس الفاظ میں ’’سادہ الفاظ‘‘ کسی پیغام کے وہ عام الفاظ ہیں جن کو رمز کاری کے لیے چنا جاتا ہے۔
 
6. [[سائفر الفاظ|سائفر الفاظ (cyphertext)]]:
 
رمز نگاری میں ’’سائفر الفاظ‘‘، الگورتھم (جسے [[سائفر]] کہتے ہیں) کا استعمال کرتے ہوئے رمز کاری کا نتیجہ ہیں۔ سلیس الفاظ میں [[رمز کاری|رمز کار شدہ (encrypted)]] یا [[مرموز|مرموز شدہ (encoded)]] الفاظ کو ’’سائفر الفاظ’’ کہتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایسے الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں جو اپنے اندر اصل مضمون کا مفہوم رکھتے ہیں لیکن جسے کسی انسان یا کمپیوٹر سے بغیر ’’سائفر (cipher) ‘‘ کے ذریعے رمز کشائی (encryption) کیے بنا پڑھا نہ جائے۔
 
7. [[کلید (رمز نگاری)|کلید (Key)]]:
 
رمز نگاری میں ’’کلید‘‘ معلومات کا وہ ٹکرا ہے جو رمز نگاری میں الگوتھم کے افعال کو متعین کرتا ہے۔ سلیس الفاظ میں کلید الگورتھم کی مدد سے ’’سادہ الفاظ‘‘ کو ’’سائفر الفاظ‘‘ اور ’’سائفر الفاظ‘‘ کو ’’سادہ الفاظ‘‘ میں میں بدلنے کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔ جس طرح چابی کے بنا تالا نہیں کھولا جا سکتا اسی طرح رمز نگاری میں ’’ کلید‘‘ کے بغیر رمز کشائی (decryption) نہیں کی جا سکتی۔
 
== مزید دیکھیے ==