"باگھا جتن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
سطر 5:
باگھا جتن 7 دسمبر 1879ء کو [[کوشتیا ضلع]] (موجودہ [[کھلنا ڈویژن]] [[بنگلہ دیش]])، [[بنگال پریزیڈنسی]]، [[برطانوی ہند]] میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے [[1895ء]] میں کرشنانگر اینگلو ورناکیولر اسکول سے انٹرنس کا امتحان پاس کر کے کلکتہ سینٹرل کالج میں فنون لطیفہ کی تعلیم کے لیے داخلہ لیا۔ [[1900ء]] میں جتن نے اندوبالا بینرجی سے شادی کی جن سے ان کے چار بچے پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے سرکاری ملازم تھے لیکن شروع سے ہی انقلابی سوچ رکھتے تھے۔ اسی بنا پر انہوں نے انقلابی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بنگال انقلابی تحریک کے ایک ممتاز لیڈر بن گئے۔ انہوں نے وطن پرستانہ سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ ایک پولیس افسر شمس العالم کے قتل میں شرکت کے الزام میں [[1910ء]] میں گرفتار کر لیے گئے۔ ہاوڑہ سازش کیس کے سلسلے میں دوبارہ گرفتار ہوئے لیکن [[1911ء]] میں انہیں بری کر دیا گیا۔ انہوں نے ہندوستان میں برطانوی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایک مسلح انقلابی تحریک کی ابتدا کرنے میں سرگرم حصہ لیا اور [[جاپان]]، [[جرمنی]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکا]] اور [[ولندیزی شرق الہند]] (حالیہ [[انڈونیشیا]]) سے اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرنے کا بندوبست کیا۔ ستمبر 1915ء میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جرمن جہاز ماورک سے مشرقی ساحل کے ایک ویران مقام پر اسلحہ اور گولہ بارود لینے کے لیے [[بالاسور]] ([[اوڑیسہ]]) پہنچے۔ مسلح پولیس نے انہیں بالاسور کے نزدیک کاٹی پودا پر روکا۔ 9 ستمبر 1915ء کو وہ مسلح مقابلہ میں بری طرح زخمی ہو گئے اور 10 ستمبر 1915ء کو بالاسور میں واقع ایک ہسپتال میں وفات پا گئے۔<ref>شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، [[قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان]] نئی دہلی، 1998ء، ص 485</ref>
==مذید دیکھیں==
*[[ ہندوستان کی آزادی کے لئے انقلابی تحریک]]
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
سطر 20:
[[زمرہ:برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد]]
[[زمرہ:ہندو-جرمن سازش]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]