"لیپ سال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
 
== لیپ کا سال ==
عموماً یہ دن ہر چار سال کے بعد آتا ہے۔یہ وہ سال ہوتا ہے جو چار پر پورا پورا تقسیم ہوجائے جیسے 1996، 2000، 2004، چار پورے تقسیم ہو جاتے ہیں، اس لیے یہ لیپ سال تھے۔ یاد رہے کہ جو سال 100 پر پورا پورا تقسیم ہوں وہ چار پر پورا تقسیم ہونے کے باوجود لیپ کے سال نہیں ہونگے۔ 400 پر پورا پورا تقسیم ہونے والے سال بھی لیپ کے سال ہونگے۔ یہی وجہ ہے کہ 1900، 2100، 2200، 2300 لیپ کے ساتھ نہیں جبکہ 2000 اور 2400 لیپ کے سال ہیں۔
== لیپ کی وجہ ==
قدیم مصریوں نے یہ معلوم کر لیا تھا کہ زمین [[سورج]] کے گرد 365 دن میں چکر مکمل نہیں کرتی بلکہ اس سے کچھ زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اسی لیے گزشتہ ہزار سال انسان اس کوشش میں رہا کہ کس طرح موسموں کے اوقات میں ایک مطابقت رہے اور کھیتی باڑی اور دیگر کام ایک نظام کے تحت ہو سکیں۔
 
زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں ہے بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے۔ یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ۔ اور چونکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے اس لیے موسموں کی تبدیلی کا انحصار بھی زمین اور سورج کے اس گردش کے رشتے پر ہوتا ہے۔ اس لیے اگر ہر سال 365 دن رکھیں تو ہر سال چوتھائی دن کا فرق پڑنے لگتا ہے اور کیلنڈر موسموں سے دور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔