"ابو مصعب الزرقاوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 36:
== جہاد افغانستان ==
1989ء کے موسم بہار میں وہ پشاور پہنچے تو ان کا جہادی نام ابو محمد الغریب رکھا گیا۔ ڈاکٹر عبد اللہ عزام نے اس نوجوان کو [[میران شاہ]] کے راستے سے خوست کے پہاڑوں میں بھیج دیا جہاں الزرقاوی نے عسکری تربیت حاصل کی۔ 1991ء میں الزرقاوی نے جلال الدین حقانی کے ہمراہ خوست کی فوجی چھاؤنی سے افغان کمیونسٹ فوج کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب امریکا اور [[اقوام متحدہ]] [[افغان مجاہدین]] کو کابل کے کمیونسٹ حکمرانوں کے ساتھ مفاہمت پر قائل کرنے کی کوشش میں تھے۔ افغان مجاہدین کے گروپوں میں اختلافات بھی پیدا کیے جا چکے تھے اور دوسری طرف [[اسلام آباد]] کے حکمران پاکستان میں موجود عرب مجاہدین کو نکالنے کے درپے تھے۔ اسی زمانے میں الزرقاوی کی ملاقات پشاور میں ایک فلسطینی عالم ابو محمد المقدصی سے ہوئی جو مشرق وسطیٰ میں امن کے نام پر اسرائیل اور عرب حکومتوں میں دوستانہ تعلقات کے سخت مخالف تھے۔ المقدصی کا خیال تھا کہ امریکا کے احکامات بجا لانے والی عرب حکومتوں کے خلاف مسلح بغاوت کا وقت آچکا ہے، الزرقاوی ان کی حمایت کر رہے تھے جبکہ القاعدہ کا خیال تھا کہ عرب حکومتوں کے خلاف بغاوت کی بجائے اسرائیل اور امریکا کے خلاف مزاحمت کی جائے۔
 
{{multiple image
|direction=vertical
|image1=Abu_Musab_al-Zarqawi_in_Afghanistan_01.png
|caption2=الزرقاوی افغانستان میں
|width1=160
|image2=Abu_Musab_al-Zarqawi_in_Afghanistan_02.png
|width2=150
}}
 
== گرفتاری ==