"ہشت پہلو راستہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
'''ہشت پہلو راستہ''' یا '''اشٹانگک مارگ''' وہ آٹھ اصول ہیں جن سے یہ متشکل ہے۔ اشٹانگک مارگ کے یہ اصول نظریاتی کم اور عملی زیادہ ہیں اور یہی ان کا تخصیصی پہلو ہے۔ بدھی افکار کے مطابق نجات کے ضامن ہشت پہلو راستے کے آٹھ ارکان مندرجہ ذیل ہیں:
 
== سمیک ورشٹیدرشٹی: مناسب نقطہ نظر ==
[[بدھ مت]] کے اپنے روایتی انداز میں اس کا مطلب ہے: ”چیزوں کو اسی طرح دیکھنا جیسی کہ وہ ہیں۔“ عمومی اعتبار سے اس کا مفہوم زندگی کے بارے میں [[گوتم بدھ|بدھ]] کے نقطہ نظر اور اس کی تعلیم کردہ [[چار عظیم سچائیاں|چار بنیادی اور عظیم سچائیوں]] کو غیر مشروط طور پر مان لینا ہے۔ جو مذہبی اور غیر مذہبی نظریات بدھی افکار سے متصادم ہیں انہیں ترک کیے بغیر نجات کے راستے پر پہلا قدم بھی نہیں بڑھایا جاسکتا۔<ref name="بھکشو بودھی">The Noble Eightfold Path: Way to the End of Suffering by Bhikkhu Bodhi</ref>
 
== سمیک سنکلبسنکلپ: مناسب ارادہ ==
اس سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے اندر ایسے خیالات اور جذبات پیدا کرے جو اخلاقی برائیوں مثلاً غصہ، نفرت، لذت پرستی، خود غرضی اور تشدد کی نفی کرتے ہوں۔ مناسب ارادہ کا حامل شخص تمام مخلوقات کے لیے ہمدردی، ایثار اور محبت کا رویہ اپناتا ہے۔<ref name="بھکشو بودھی"/> بدھ مت کے درجہ ذیل اصول اسی نظریہ کی توسیع کرتے ہیں:
# میترا: محبت
سطر 14:
یہ رکن ہر اس بات کے زبان سے ادا کرنے کی مخالفت زور دیتا ہے جو شر اور برائی کا سبب ہو۔ جھوٹ، غیبت، چغل خوری، فضول گوئی اور تلخ نوائی مناسب گفتگو کے دائرے سے یکسر خارج ہے۔ یہ اصول نرم گفتاری، راست گوئی اور متوازن اور مدلل گفتار کی تلقین کرتا ہے۔<ref name="بھکشو بودھی"/>
 
== سمیک کرمانتاکرمانت: مناسب اعمال ==
اشٹانگ مارگ کے اس اصول میں ان تمام باتوں سے بچنا جو بدھ مت کی اخلاقیات میں ممنوع ہیں اور ان تمام اعمال کو سر انجام دینا جو بدھ پیرو پر لازم ہیں، شامل ہے۔ ہر جاندار سے ہمدردی، فیاضی اور خدمت خلق وغیرہ جیسے اعمال جو بدھ کی پسندید صفات ہیں، اسی ضمن میں شمار ہوتے ہیں۔<ref name="بھکشو بودھی"/>
 
== سمیک اجیوااجیو: مناسب رزق ==
اس کا مفہوم اپنے رزق سے کمائی ہوئی حلال آمدنی کو استعمال کر کے زندگی بسر اور ناجائز ذرائع سے دولت کمانے کی ممانعت ہے۔ ظلم، زیادتی، دھونس، بے ایمانی اور بدھ مت میں ممنوعہ پیشوں سے روزی کمانا اس عملی اور اطلاقی اصول کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔<ref name="بھکشو بودھی"/>
 
== سمیک ویامویایام: مناسب محنت ==
اس سے مراد وہ قوت ہے جو پسندیدہ خیالات و جذبات کو پیدا کرنے اور انہیں اختیار کرنے نیز ناپسندیدہ جذبات و خیالات کو ابھرنے سے روکنے اور باطن بدر کرنے کے سلسلے میں سچے بدھی پیرو کو درکار ہوتی ہے۔ [[گوتم بدھ|گوتم]] کے بقول ہمدردی، محبت، بے غرضی اور راست گفتاری وغیرہ اعلیٰ خیالات و تصورات میں شامل ہیں۔ ان اوصاف کو اپنی ذات میں پیدا کرنے اور ان کے برعکس خصائص کو ختم کرنے کے لیے جو کوشش کرنا پڑتی ہے وہی ”مناسب محنت“ قرار دی گئی ہے۔ [[گوتم بدھ|سدھارتھ]] کے نزدیک نفسیاتی خواہشات، نفرت اور دنیاوی اشیا کے حصار رہائی پانا ہی اعلیٰ ترین اخلاقی تربیت کا مقصود ہے۔<ref name="بھکشو بودھی"/>