"مشرقی جرمنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Deutschland_Bundeslaender_1957.png|thumb|left|منقسم جرمنی، مغربی جرمنی نیلے جبکہ مشرقی جرمنی سرخ رنگ میں نمایاں]]
''عوامی جمہوریہ جرمنی'' یا ''جرمن عوامی جمہوریہ'' ([[جرمن]]: Deutsche Demokratische Republik، [[انگریزی]]: German Democratic Republic) جو عام طور پر مشرقی جرمنی کے نام سے معروف ہے، ایک [[اشتراکی جمہوریہ]] تھی جو [[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد [[سوویت اتحاد]] کے زیر قبضہ جرمن علاقوں پر قائم کی گئی۔ جرمن عوامی جمہوریہ [[7 اکتوبر 1949ء]] سے [[3 اکتوبر 1990ء]] کو [[جرمن اتحاد مکرر]] (German Reunification) یعنی متحدہ جرمنی کے دوبارہ قیام تک موجود رہی، اپنے دور میں مشرقی جرمنی سوویت اتحاد کی جانب جھکاؤ رکھنے والے [[مشرقی یورپ]] کی اقوام کے [[مشرقی اتحاد]] (انگریزی: Eastern Bloc) اور [[وارسا معاہدہ|وارسا معاہدے]] (انگریزی: Warsaw Pact) کا رکن اور سوویت اتحاد کا قریبی اتحادی تھا۔
 
[[1955ء]] میں سوویت اتحاد نے اعلان کیا کہ مشرقی جرمنی مکمل طور پر خود مختیار ہے البتہ چار قوتوں کے [[پوسٹڈیم معاہدہ|پوسٹڈیم معاہدے]] کی بنیاد پر سوویت قابض افواج مشرقی جرمنی میں جبکہ امریکی، برطانوی، کینیڈین اور فرانسیسی افواج مغربی جرمنی میں موجود رہیں۔ [[برلن]]، جو چاروں جانب سے مشرقی جرمنی کے علاقوں میں گھرا ہوا تھا، مختلف حصوں میں منقسم تھا جن میں مغربی علاقے میں برطانوی، فرانسیسی اور امریکی چھاؤنیاں اور مشرقی علاقے میں سوویت افواج کے علاقے شامل تھے۔ برلن [[سرد جنگ]] کے دور میں تناؤ کا مرکز تھا۔
 
[[9 نومبر]] [[1989ء]] کو [[دیوار برلن]] کے ابتدائی حصوں کے کھلنے کے بعد [[18 مارچ]] [[1990ء]] کو مشرقی جرمنی میں نئے انتخابات منعقد ہوئے اور زیر اقتدار [[سوشلسٹ یونٹی پارٹی آف جرمنی]] پارلیمان (Volkskammer) میں اپنی اکثریت سے محروم ہو گئی۔ [[23 اگست]] [[1990ء]] کو پارلیمان نے قبل از جنگ عظیم کی پانچ ریاستوں کو از سر نو تشکیل دیا (جنہیں [[1952ء]] میں تحلیل کر دیا گیا تھا)، اور بعد ازاں [[3 اکتوبر]] [[1990ء]] کو [[وفاقی جمہوریہ جرمنی]] (مغربی جرمنی) کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ اس اتحاد مکرر کے نتیجے میں جرمنی ایک مرتبہ پھر متحدہ شکل میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
 
== متعلقہ مضامین ==
سطر 81:
[[pl:Niemiecka Republika Demokratyczna]]
[[pt:Alemanha Oriental]]
[[pnb:مشرقی جرمنی]]
[[ksh:Deutsche Demokratische Republik]]
[[ro:Republica Democrată Germană]]