"زہیر بن ابی سلمیٰ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏حالات زندگی: Birth date wasn't correct
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 7:
== حالات زندگی ==
 
زہیر بن ابی سلمیٰ بن ربعیہ بن رباح مزنی 530ء520ء میں پیدا ہوا اپنے باپ کے رشتہ داروں [[بنو غطفان]] میں پرورش پائی۔ ایک عرصہ تک اپنے ماموں کی صحبت میں رہا، اس کا ماموں عرصے سے صاحب فراش اور بے اولاد لیکن نہایت دانا شخص تھا، وہ حسن رائے، عمدہ شاعری اور کثرت مال کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا۔ زہیر نے اس کی شاعری سے بہت کچھ حاصل کیا اور اس کے علم و حکمت سے بہت متاثر ہوا۔ یہ چیز اس کی حکمت کے موتیوں سے مرصع شاعری میں جگہ جگہ نمایاں نظر آتی ہے۔ جب مرہ قبیلہ کے دو دانشمند حارث بن عوف اور ہرم بن سنان نے بنو عبس و ذبیان کے درمیان میں صلح کروانے اور دشمنی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دونوں قبیلوں کے مقتولین کی [[دیت]] اپنے ذمہ لے لی جو تین ہزار اونٹ بنتی تھی اور جنگ کی آگ کو ختم کر دیا تو سرداروں کی اس عالی ظرفی نے شاعر کی طبعیت کو بے حد متاثر کیا اور اس نے اپنے مشہور [[معلقہ]] میں ان دونوں کی مدح کی۔
 
== ہرم بن سنان کی مدح ==
زہیر نے با رہا ہرم بن سنان کی مدح کی تو ہرم نے قسم کھالی کہ زہیر جب بھی اس کی مدح کرے گا یا اس سے کچھ سوال کرے گا یا اس کو سلام کرے گا تو وہ اس کے جواب میں غلام یا لونڈی یا گھوڑا دے گا۔ زہیر اس کے عطیات قبول کرتے کرتے شرما گیا اور یہ کرنے لگا کہ جب وہ ہرم کو لوگوں میں بیٹھے دیکھتا تو کہتا ہرم کے سوا تم سب خیریت سے رہو جب کہ وہ تم سب سے اچھا ہے جس کو میں نے شریک نہیں کیا۔