"گدھا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: {{redirect3|Jackass|For the TV show, see Jackass (TV series)}} {{Taxobox | color = pink | name = گدھا/خر | image = Donkey 1 arp 750px.jpg | image_width = 250px | regnum...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 20:23، 2 اکتوبر 2012ء

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

گدھا/خر


اسمیاتی درجہ ذیلی نوع [1]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: Animalia
جماعت: Mammalia
طبقہ: Perissodactyla
خاندان: Equidae
جنس: Equus
ذیلی جنس: Asinus
نوع: E. asinus
سائنسی نام
Equus africanus asinus  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گدھا یا خر، ایک ممالیہ جانور، جو چوپایوں میں گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدھایا ہوا جانور ہوا ہے جس کو مال برداری اور دوسرے امور جیسے رہٹ اور ہتھ گاڑی کھینچنے اور ہل وغیرہ چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
گدھے یا خر کا گھوڑے کی جنس کے ساتھ ملاپ کے نتیجے میں دوغلی نسل کا جانور بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں، مادہ گھوڑی اور نر گدھے کی اخلاف کو ٹٹو کہا جاتا ہے۔ جبکہ گدھے کی مادہ، اور نر گھوڑے کے اخلاف کو خچر پکارا جاتا ہے۔ گھوڑے اور گدھے کی دوغلی نسل کا جانور زیادہ مضبوط اور زیادہ مشقت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تفصیل

گدھا، زیبرا اور خچر/ٹٹو، گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں مگر یہ کئی خصوصیات میں عام گھوڑے سے مختلف ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک فرق کانوں کی ہئیت کا ہوتا ہے۔[2] گدھے یا خر کے کان، عام گھوڑے کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کی گردن نسبتاً نیغ، اور جسمانی ہئیت بھی مختلف ہوتی ہے۔ کمر گھوڑے کی نسبت زیادہ سیدھی جبکہ گدھے کی دم گھوڑے کی نسبت کھردری ہوتی ہے۔ گدھے کی گردن پر بال عموماً اوپر کی جانب اگتے ہیں اور ہمیشہ سیدھے کھڑے رہتے ہیں۔
گدھے کے کھر بھی گھوڑے کی نسبت مختلف شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کے کھر چھوٹے اور گولدار اور نسبتاً اوپر کی جانب مڑے ہوتے ہیں۔ ٹانگیں مضبوط اور ہڈیاں سخت ہوتی ہیں حالانکہ گدھے کے مشاہدے پر اس کی ٹانگیں کمزور اور کھر بہت معمولی محسوس ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. عنوان : Mammal Species of the World — اشاعت سوم — ناشر: جونز ہاپکنز یونیورسٹی پریس — ISBN 978-0-8018-8221-0
  2. "Donkey facts" (بزبان انگریزی)۔ American Donkey & Mule Society