"مروان الثانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 23 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q128371 پر موجود ہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9:
 
== تخت نشینی اور مشکلات ==
[[تصویر:خارطة الدولة الأموية.png|thumb|250px|خلافت امویہ]]
 
مروان ثانی [[خلافت امویہ|بنو امیہ]] کا آخری حکمران تھا۔ 740ء میں [[خلیفہ]] بنا۔ مروان عمر رسیدہ ، تجربہ کار ، مستقل مزاج اور بہادر خلیفہ تھا۔ جب تخت نشین ہوا اس وقت اموی حکومت درہم برہم ہو چکی تھی۔ خود اموی حکومت میں اختلافات پیدا ہو چکے تھے۔ دربار [[شام]] مختلف گروہ بندیوں میں بٹ چکاتھا۔ [[مضری]] اور [[یمنی]] قبائل کی کش مکش نے خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی۔ خارجی الگ سرگرم عمل تھے اور سب سے بڑھ کر دعوت عباسی سارے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی اور اس کے داعی ملک کے کونے کونے میں گھوم پھر کر عوامی جذبات کو امویوں کے خلاف بھڑکا کر اپنی کامیابی کے لیے راہ ہموار کر رہے تھے۔