"یونانی اساطیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏اسطوری تاریخ کا جائزہ: تھوڑی اور وضاحت۔
سطر 21:
 
اساطیر کے مُطابق، کائنات کی اِبتدا میں صرف سُنسان تاریکی تھی اور اِس بے وُقعتی خالی پن میں صرف [[کاوس (علم الاساطیر)|کاوس]] تھا۔ اِس تاریکی میں [[گایا]] کا جنم ہوا جو کہ ارض کی علامتی دیوی ہے۔ گایا کے ہمراہ دیگر ابتدائ دیوتا اور سماوی مخلوقات وجود میں آئے جن میں [[ایروس]] (پیار کا علامتی دیوتا)، [[اربوس]] (اندھیرے کا علامتی دیوتا) اور [[ٹارٹرس]] (اتھاہ خلیج یا گہری کھائی) شامل تھے۔ گایا نے اپنے تئیں ایروس اور اربوس کے سنگ ایک اور نر دیوتا کو تخلیق کیا؛ اِس دیوتا کا نام [[یورینس (علم الاساطیر)|یورینس]] تھا اور یہ آسمانوں کا حاکم دیوتا ہوا۔ بعد از، گایا نے یورینس سے مِلاپ کے ذریعے دیگر دیوتاؤں کو جنم دیا۔ دیوتاؤں کی اِس اگلی پیڑھی کو [[تیتان (علم الاساطیر)|تیتانی دیوتا]] کہا جاتا ہے۔
 
===تیتانی دیوتا===
گایا اور یورینس کے مِلاپ سے پیدہ ہونے والے دیوتا تیتانی دیوتا کہلائے جاتے ہیں۔ اِن میں چھہ نر دیوتا ([[کویئس]]، [[کریئس]]، [[کرونس]]، [[ہائپریون]]، [[یاپطوس]]، [[اوکیانس]]) اور چھہ مادہ دیویاں ([[نیموسینی]]، [[فیبی]]، [[ریہہ]]، [[تھیہ]]، [[تھیمس]]، [[تتیس]]) شامل ہیں۔ کرونس کی پیدائش کے بعد گایا اور یورینس نے یہ عہد کر لیا کہ اِن کے بعد کوئی تیتان پیدہ نہ ہوگا۔ گایا اور یورینس کے بعد، دیگر اور بچے بھی پیدہ ہوئے لیکن یہ اتنے بدصورت تھے کہ یورینس نے اِنہیں واپس گایا کی کوکھ میں ٹھونسنا شروع کر دیا۔ گایا نے بیحد تکلیف میں اِنہیں جَن تو لیا لیکن یورینس نے اِنہیں ٹارٹرس کی گہری کھائی میں دکھیل دیا جہاں یہ ابد کی قید میں زندگی بَسر کرتے رہے۔ اِن لعنتی سپُوتوں میں یکچشم [[سائکلاپس]] اور صدبازو [[ہکاتونکائر]] شامل ہیں۔ اپنی ماں پر اِس قدر ظُلم ہوتا دیکھ کرونس طیش میں آ گیا اور اِس نے گایا کے کہنے پر اپنے باپ کا لِنگم خط کر دیا اور یُوں اپنے لیئے آسمانی تخت بھی سَر کر لیا۔ درد کی کیفیت میں یورینس نے کرونس کو یہ لعنت دی کہ اِس کی اپنی اولاد میں سے ایک اِس کو بھسم کردیگا۔ کرونس نے اپنی بہن ریہہ سے شادی کر لی اور اپنے باپ کی اِس پیشین گوئی پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہر نومولود بچے کو کھاتا رہا۔ کرونس اور ریہہ کے اِن بچوں کو اولمپوی دیوتا کہتے ہیں۔
 
{{حوالہ جات}}