"شعلہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 4:
==آگ لگنے کے لیئے ضروری شرائط==
[[آگ]] لگنے کے لیئے تین چیزیں لازماً موجود ہونی چاہیں۔
* [[ایندھن]] (یا فیول) یعنی ایسی چیز جو جل سکتی ہو جیسے [[کاغذ]]، [[کپڑا]]، [[لکڑی]]، [[سوئی گیس]] ([[قدرتی گیس]]) وغیرہ
* [[آکسیجن]] یا ایسا ہی کوئی دوسرا تکسیدی عامل جو جلا سکتا ہو۔
* [[نقطہ اشتعال]] یا [[Flash point]] یعنی اتنا ٹمپریچر جس پر ایندھن آگ پکڑ سکتا ہے۔
سطر 11:
جلنے کا عمل آکسیجن کے بغیر بھی ممکن ہے۔ اگر [[تارپین]] کے تیل مین ڈوبا ہوا کپڑا [[کلورین]] کے گیس جار میں ڈال کر ڈھکن بند کر دیا جائے تو بھی کپڑا جلتا رہتا ہے کیونکہ یہاں کلورین تکسیدی عامل کا کام انجام دے رہی ہے۔<br />
[[میگنیشیئم]] کا تار [[کاربن ڈائی آکسائیڈ]] کے سلنڈر میں نہیں جلایا جا سکتا۔ مگر اگر میگنیشیئم کے تار کو باہر جلا کر پھر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سلنڈر میں ڈال دیا جائے تو یہ بظاہر آکسیجن کی عدم موجودگی میں بھی جلتا نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میگنیشیئم کے جلتے ہوئے تار سے اتنی زیادہ حرارت نکلتی ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مالیکیول ٹوٹ جاتا ہے اور اپنی آکسیجن اور کاربن خارج کر دیتا ہے۔ اسی آکسیجن کو استعمال کر کے میگنیشیئم جلتا رہتا ہے جبکہ کاربن سلنڈر کی اندرونی سطح پر کالک بن کر جم جاتا ہے۔<br />
اگر [[آکسی ایسیٹیلین ٹارچ]] ٹارچ کو روشن کرنے کے بعد پانی میں ڈبویا جائے تو یہ پانی کے اندر بھی جلتی رہتی ہے۔
 
 
==شعلے کا درجہ حرارت==
* اگر کسی بھی [[ایندھن]] مثلاً [[قدرتی گیس]] کو ہوا میں جلایا جائے تو شعلہ کافی بڑا بنتا ہے اور زیادہ گرم نہیں ہوتا۔ ہوا میں آکسیجن لگ بھگ صرف 20 فی صد ہوتی ہے۔
* اگر [[قدرتی گیس]] کو [[آکسیجن]] میں ملا کرجلایا جائے تو شعلہ لگ بھگ پانچ گنا چھوٹا بنتا ہے اور اتنا گرم ہوتا ہے کہ لوہے کو پگھلا دے۔
* اگر [[قدرتی گیس]] کو [[اوزون]] میں ملا کر جلایا جائے تو شعلہ اور بھی چھوٹا اور مزید گرم ہوتا ہے۔
*
 
[[File:DancingFlames.jpg|thumb|جلتے ہوئے [[کوئلہ|کوئلے]] کا ٹمپریچر لگ بھگ 1400 ڈگری سنٹی گریڈ ہوتا ہے۔]]