ڈاکٹر خالد جمیل اختر المعروف بگ برادر پاکستان کے نامور طبی معالج ،مصنف ،استاد، صحافی اور سماجی خدمت گار ہیں ۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

ڈاکٹر خالد جمیل اختر 10 نومبر 1956 کو میر پور خاص، سندھ پیدا ہوئے۔ والد کا نام اختر حسین تھا وہ جہلم کے علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور فوج میں ملازمت کرتے تھے۔ انھیں فوج کی طرف سے تمغا شجاعت بھی ملا تھا۔ خالد جمیل اختر نے ابتدائی تعلیم میر پور خاص ہی سے حاصل کی۔ کیڈٹ کالج پٹارو ،جام شورو، سندھ سے میٹرک اور ایف ایس سی نمایاں نمبروں کے ساتھ پورڈ میں پاس کیا اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ دوران تعلیم ہی ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ڈاکٹر خالد جمیل اختر اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گئے تاہم انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور سلسلہِ تعلیم کو جاری رکھا۔ اور 1983 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔ رائل کالج آف فزیشن یو۔ کے سے 1986 میں ری ہیبی لیٹیسن میں ڈپلوما لیا۔ ڈی سی این کا امتحان لندن یونیورسٹی سے 1988 میں پاس کیا۔ اور1994 میں ایف سی پی ایس کا امتحان کالج آف فزیشن اینڈ سرجن سے پاس کیا۔[1]

غیر نصابی سرگرمیاں ترمیم

  • ہیڈ بوائے کیڈٹ کالج پٹارو، جام شورو، سندھ
  • کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سٹوڈنٹ یونین کے صدر
  • کیڈٹ کالج پٹارو، جام شورو، سندھ اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں بہترین مقرر رہے ۔
  • 1979 میں قائد اعظم کے سال کے لیے پاکستان کے بہترین انگریزی مقرر قرار پائے
  • کیڈٹ کالج پٹارو کے بہترین کھلاڑی اور آل پاکستان انٹربورڈ کے تحت سرگودھا میں 110 رکاوٹوں کی دوڑ (ہرڈل ریس) میں گولڈ میڈل جیتا ۔
  • کیڈٹ کالج پٹارو میں بیج آف آنرز اور سٹک آف آنرز کے اعزاز جیتے ۔

پیشہ ورانہ تجربہ ترمیم

1983 میں بطور ڈاکٹر ان کی پہلی پوسٹنگ ایک پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ہوئی۔ ان کے پیشہ ورانی تجربہ کی دیگر تفاصیل حسب ذیل ہیں ۔

عہدہ دورانیہ مقام
ہاؤس آفیسر 1983-1984 ایسٹ میڈیکل وارڈ، میو ہسپتال، لاہور
رجسٹرار 1984-1985 ایسٹ میڈیکل وارڈ، میو ہسپتال، لاہور
میڈیکل آفیسر 1985-1986

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1986-1987

1987-1988

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیشنل ہاسپٹل فار نروس ڈیسیزز، کوین اسکوائر، یوکے

(National Hospital for Nervous Diseases Queen Square United Kingdom )

چئیرنگ کراس ہاسپٹل، لندن (Charring Cross Hospital London)

بطور ٹریننگ، رائل سٹین مور رائل آرتھوپیڈک ہسپتال، یو کے

Royal Stanmore Royal Orthopedic Hospital United Kingdom

کنسلٹنٹ ری ہیبی لیٹیشن 1988-1990 میو ہسپتال، لاہور
ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ 1990 سے اب تک فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبی لی ٹیشن، میو ہسپتال، لاہور

انٹرنیشنل کانفرنسز اور سیمینارز ترمیم

  • 1989میں ری ہیبی لی ٹیشن کانفرنس، بیجنگ، چین میں مقالہ پیش کیا بعنوان (Rehabilitation of Cerebral Palsy)
  • 1990 میں نیویارک میں (D.P.I world congress) میں شرکت
  • 1991 میں ایبی اولمپک میں شرکت اور مقالہ پیش کیا بعنوان (Pitfalls in sports for handicapped)
  • 1992 میں ٹورنٹو، کنیڈا میں منعقدہ ورلڈ کانگریس برائے (assistive technology for severely disabled )میں شرکت
  • 1992 میں ٹورنٹو، کنیڈا میں مقالہ پیش کیا بعنوان (Cost effective rehabilitation technologies of mobility for disabled persons)
  • 1993 میں جاپان میں تین ہفتہ کے کورس (JICA )میں شرکت
  • 1994 میں ترکی اور قاہرہ، ترکی میں ورلڈ کانگریس بعنوان (society of international society of rehabilitation medicine)میں شرکت
  • 1994 میں چندی گڑھ، انڈیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ورکشاپ برائے (Low cost Orthosis Prosthesis)میں شرکت
  • 1995 میں ہانگ کانگ میں مقالہ پیش کیا بعنوان (exercises, physiology and therapeutic exercises in Muscular Dystrophy)
  • 1996 میں کولمبو ،سری لنکا میں ڈی پی آئی، انٹرنیشن کانگریس (D.P.I international conference) میں شرکت
  • 1999 میں (World Society of Neuro Surgeons ) کی جانب سے لاہور میں (World congress of Neuro surgeons)میں شرکت
  • 2002 میں ٹوکیو یونیورسٹی، جاپان میں چھ روزہ تربیتی کورس بعنوان (Rehabilitation Medicine) میں شمولیت
  • 2004 میں اسلام آباد میں (C.B shot (DPI) Asian / Pacific) کا انعقاد کروایا ۔
  • ورلڈ بینک کی جانب سے ایک ورکشاپ بعنوان (inclusion of disabled persons in the National census)کے انعقادپرایک جامع و مناسب سوالنامہ

( Performa / questionnaire) کو تیار کیا ۔

بگ برادر کا خطاب ترمیم

خود معذور ہونے کے باوجود ڈاکٹر خالد جمیل اختر کی معذور افراد کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی بے لوث خدمات کو دیکھتے ہوئے گورنر پنجاب کی طرف سے انھیں بگ برادر کا خطاب دیا گیا ۔

تصنیفات ترمیم

  • تیسرا جنم (آپ بیتی )
  • تیسرا پہلو
  • نئی منزلیں، نئے راستے
  • درحقیقت [2]

میڈیا پر خدمات ترمیم

پی ٹی وی پر بیس سال کے عرصے میں ہیلتھ شوز کے انعقاد اور معذور افراد سے متعلق تقریباً سات سو سے زائد پروگرامز میں ڈاکٹر خالد جمیل اختر نے اپنی خدمات پیش کیں اورمیزبانی کے فرائض بھی انجام دیے ۔

کالم نگاری ترمیم

ڈاکٹر خالد جمیل اختر نے طبی اور معاشرتی موضوعات پر بہت سے کالم بھی لکھے ہیں۔ جو روزنامہ جنگ، نوائے وقت، روزنامہ خبریں اور مختلف رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں ۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Welcome to Big Brother Pakistan"۔ 02 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2017 
  2. https://www.facebook.com/Dr.KhalidJamilAkhtar.BigB/photos/a.284132691618104.74340.152566914774683/1467571416607553/?type=3&theater
  3. ڈاکٹر خالد جمیل اختر