خالد محمود خان کے والدین عربی ،فارسی  اور اُردو زبان و ادب کاخزینہ رکھتے تھے ۔خالد محمود خان نے رسمی تعلیم انگریزی زبان و ادب میں حاصل کی۔ کم وبیش ایک سال دس ماہ تک انگریزی زبان و ادب کے لیکچرار کے طور پر تدریسی فرائض سر انجام دیتے رہے ۔1985 میں سول سروسز آف پاکستان میں کسٹم سروس کے لیے منتخب کیے گئے۔سروس کے آخری آٹھ ،دس سال ان لینڈ ریونیو سروس میں بسر کیے۔خالد محمود خان تحقیق ، تنقید ، علم ِترجمہ ، ترجمہ نگاری اور لغاتیا ت کے میدان میں کام کرچکے ہیں۔

خالد محمود خان

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش (1958-04-20) اپریل 20, 1958 (عمر 66 برس)
والدین والد : حافظ محمد رمضان
والدہ : امیراں مائی
عملی زندگی
مادر علمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان
اسلامیہ یونیورسٹی ،بہاولپور
تعلیمی اسناد ایم-انگلش ؛ زبان و ادب
پیشہ سول سروسز آف پاکستان ، کسٹم سروس / ان لینڈ ریونیو سروس ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام

پیدا ئش و خاندانی پس منظر

ترمیم

خالد محمود خان 20 اپریل 1958 کو چک نمبر 313 گ۔ب ، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ(حالیہ ضلع) ضلع لائل پور (فیصل آباد ) میں پیدا ہوئے ۔ مرکزی آبائی رہائش چک نمبر 485 ج-ب  ، وریام والا ، تحصیل شور کوٹ ،ضلع جھنگ۔خالد محمود خان ذات ،پات کی تقسیم اور پہچان میں یقین نہیں رکھتے۔حوالہ کی غرض سے بتاتے ہیں کہ اُن کا تعلق راجپوتوں کی گوت  "سیال" سے ہے۔ان کے آباء پنجاب ،مظفر گڑھ  اور خانیوال کے علاقوں میں "ملاّنہ  سیال "کہلاتے تھے۔ سیال بڑے ،بہادر ،جنگ جو، مہم جو اور کسی حد تک جرائم پیشہ بھی ہوتے ہیں۔ملاّنہ سیالوں میں چند ایسے خاندان بھی تھے جو بہادری اور جرائم میں دلچسپی رکھنے کی بجائے علم حاصل کرنے کا اشتیاق رکھتے تھے۔قبیلے کے ان گھرانوں کو سیال زیادتیوں کا نشانہ بناتے تھے اور وہ ان علاقوں سے نکل کر بُورے والا ، ساہیوال ، کمالیہ، جھنگ اور دیگر نواحی علاقوں میں بکھر ،بکھر کر آباد ہوتے گئے۔یہ لوگ معاشی اور کاروباری لحاظ سے زیادہ عملی رویہ نہ رکھتے تھے۔ان کی توجہ کا مرکز علم تھا ؛فلسفہ، تاریخ ، اَدب،لسانیات ،شاعری، مصّوری ، خطاّطی ، خطابت اور حفظ ِ قرآن جیسے موضوعات تھے۔یہ لوگ اپنے مخطوطے تیار کرتے تھے اور آپس میں ایک دوسرے سے استفادہ کرتے تھے۔زمانہ حاضر میں بھی ان کے خاندان میں حفّاظ ِ کرام ،خطاط ، شاعروں اور اُستادوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اس خاندان کے دو بچے خطاطی میں انگریزی اور اُردو زبان میں پاکستان  کے اعزاز یافتہ خطاط  رہے ہیں۔

والدین :

ترمیم
  • والد : حافظ محمد رمضان
  • والدہ : امیراں مائی

ادبی خدمات

ترمیم

تحقیق و تنقید

ترمیم

تحقیق و ترجمہ

ترمیم

لُغاتیات

ترمیم

فنِ ترجمہ نگاری

ترمیم

تراجم

ترمیم

تخلیقی ادب

ترمیم

اعزازات

ترمیم

خالد محمود خان کی تحقیق و تصانیف اور ان کی شخصیت کے متعلق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ،سرگودھا یونیورسٹی ،زکریا یونیورسٹی ملتان(2)، گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی بہاولپور(2)، گریژن یونیورسٹی لاہور  اور منہاج یونیورسٹی  لاہور  میں ایم- فل کے لیے مقالہ جات تحقیق کیے گئے ۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایم –اے کے درجہ میں دو  مختصر مقالہ جات تحقیق کیے گئے ۔