خاندان پر مبنی دیکھ ریکھ

خاندان پر مبنی دیکھ ریکھ یا خاندان پر مبنی خدمات (انگریزی: Family centered care) پر کافی نحث کی گئی ہے اور اس کا کافی فروغ بھی کیا گیا ہے، بالخصوص بچوں کی صحت کے سیاق و سباق میں اور اس میں بھی خاص طور پر بچپن کے دور کی حالات سے متعلق۔ یہ طریقہ بچوں اور خاندانوں سے متعلق کام کرنے کے لیے توسیع شدہ بصیرت فراہم کرتا ہے۔ خاندان پر مبنی خدمات چند اقدار، رویوں اور طریقہ کار پر مشتمل ہیں جو ان بچوں سے متعلق ہیں کو مخصوص ضروریات طلب کرتے ہیں اور اس میں ان کا خاندان شامل ہوتا ہے۔ کچھ خاندان پر مبنی خدمات کے تحت جیسے کہ ہاسبرو بچوں کے جزوری پروگرام کے تحت طبی اور دماغی خدمات کو جوڑ کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ والدین اور بچوں کو مختلف علامات کے مطابق دیکھ ریکھ کا حصہ بنایا جا سکے۔[1]

خاندان پر مبنی خدمات یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کون سا خاندان منفرد ہو سکتا ہے؛ یہ کہ خاندان بچے کی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے؛ اور یہ کہ بچوں کی صلاحیتوں اور ضرورتوں کے لیے ماہرین موجود ہیں۔ خاندان خدمات فراہم کنندوں کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ جانکاری کے ساتھ فیصلے لے سکیں کہ کیا خدمات اور درکار کام ہیں جو بچوں کی مدد کر سکتے ہیں اور خاندانوں کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ خاندان پر مبنی خدمات میں خاندان کے سبھی ارکان کی بلند پایہ صلاحیتوں اور خاندان کے سبھی ارکان کی ضرورتوں کا دھیان رکھا جاتا ہے۔[2]

خاندان پر مبنی خدمات اس روایتی مرکوزیت سے انحراف ہے جو بچے کی زندگی کے طبی امور پر مبنی ہے اور یہ توجہ اس بات پر کی جاتی ہے کہ کیسے بچے کو اس کے خاندان سے جوڑا جا سکتا ہے اور اس کی زندگی میں خاندان ہی کو اولیت کیسے حاصل ہے۔ اصول یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ کیسے ایک طریقہ کار وضع ہو جس سے خاندان کو صحت کی دیکھ ریکھ ٹیم کے ساتھ ساتھ اٹوٹ اور برابری کا درجہ ملے۔[2]

اس طریقہ کار سے توقع کی جاتی ہے کہ مریضوں کی کیفیت اور ان کی صیانت بہتر ہو سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے خاندانوں اور صحت کی دیکھ ریکھ سے متعلق پیشے ور لوگوں میں گفت و شنید کو فروغ دیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ خاندان / مریض کے فراہم کردہ معلومات اور ان کی فکر کی مد نظر رکھتے ہوئے خاندان اس بات پر اطمینان کر سکتا ہے کہ دیکھ ریکھ کا کوئی منصوبہ بروئے کار لایا جا سکتا ہے، پیشہ ور لوگ خود کو اہل خانہ کی طرح معلومات سے باخبر رہ سکتے ہیں اور مناست طبی سرگرمیوں کے ذریعہ متوقع صحت کے نتائج فراہم ہو سکتے ہیں۔ کچھ صحت کے نظاموں میں مریض اور خاندان کے ارکان ہسپتالوں کے لیے مشیر کا کام کرتے ہیں تا کہ وہ معلومات مل سکیں جو کیفیت میں بہتری لانے میں معاون ہوں۔[3]

خاندان پر مبنی خدمات کے طریقہ کار کو عمومًا صحت کی دیکھ ریکھ کے وسائل اور وسیع ہیمانے پر مریضون اور خاندانوں کے اطمینان کی وجہ بتایا گیا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Hospital-Based Day Treatment Program Provides Family-Centered Services to Children With Chronic Illnesses and Emotional Issues as an Alternative to Outpatient and Inpatient Care"۔ Agency for Healthcare Research and Quality۔ 2014-04-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2014 
  2. ^ ا ب Pamela J. Kovacsa; Melissa Hayden Bellinb; David P. Fauria (2006)."Family-Centered Care ", Journal of Social Work in End-Of-Life & Palliative Care, Volume 2, Issue 1 جولائی 2006 , pages 13 - 27
  3. "Patient Advisers Participate in Hospital Councils, Committees, Staff Training, and Other Activities, Contributing to Improved Patient Satisfaction and Better Organizational Performance Issues as an Alternative to Outpatient and Inpatient Care"۔ Agency for Healthcare Research and Quality۔ 2014-04-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2014